ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، مجلس اتحاد العلماء ملتان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ، فلسطین و یمن کی صورت حال، اور عالمی قوتوں کی خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امت مسلمہ کو ایک مرکزی فکری قیادت اور متحدہ نظریاتی صف کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس اتحاد العلما ملتان کے مرکزی چیئرمین مولانا محمد ایاز الحق قاسمی، سرپرست قاری محبوب الرحمن جالندھری، سرپرست پروفیسر پیر خواجہ شفیق اللہ البدری صدیقی، صدر علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، نائب صدر مولانا عبد الرحمن قاسمی، نائب صدر مولانا ابو حزام، صاحبزادہ قاری سید علی احمد شاہ گیلانی، جنرل سیکرٹری علامہ ابوبکر عثمان الازہری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ توفیق حامدی، ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد قاسم جامی، ترجمان علامہ خالد محمود فاروقی، ڈپٹی سیکرٹری مولا نا ملک محمد رفیق، سیکرٹری اطلاعات علامہ عبدالحنان حیدری نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد العلما ملتان ایک ایسا فکری، نظریاتی، اور روحانی پلیٹ فارم ہے جو پاکستان خصوصا ملتان میں دینی و قومی شعور کو زندہ رکھنے، فرقہ واریت کے ناسور کو ختم کرنے، نوجوان نسل کو اسلامی اقدار اور حب الوطنی کے نظریے سے جوڑنے اور ریاستی اداروں کے وقار و احترام کے دفاع کے لیے تشکیل دیا گیا ہے آج ہم ایک ایسے دور میں کھڑے ہیں جہاں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ فکری، اخلاقی، جغرافیائی اور عسکری سطح پر شدید آزمائش سے گزر رہی ہے، ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ جنگ، فلسطین و یمن کی صورت حال اور عالمی قوتوں کی خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امت مسلمہ کو ایک مرکزی فکری قیادت اور متحدہ نظریاتی صف کی اشد ضرورت ہے۔ ہم واضح الفاظ میں اعلان کرتے ہیں کہ پاک فوج، پاکستان کی بقا و استحکام کی محافظ ہے، حالیہ افواج پاکستان نے انڈیا کو دندان شکن جواب دیکر پاکستان قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے مسلک پر قائم و دائم رہتے ہوئے نہ صرف ایک دوسرے کے مسلک کو برداشت کرنا بلکہ ایک دوسرے کے مسلک اور اکابرین مسلک کا ادب و احترام کرنا، باہمی محبت و الفت، تحمل و برداشت پیدا کرنا نیز انفرادی و اجتماعی معاملات میں صفت و سادگی اور اسلامی تہذیب و تمدن اور مشرقی ثقافت و کلچر کو فروغ دینا، عقیدہ توحید الہی، عظمت انبیاو ختم نبوت، مقام صحابہ واہل بیت شان اولیائ، مساجد و مدارس دینی، تبلیغی و اصلاحی مراکز کا تحفظ و دفاع کرنا اور بے ادبی و گستاخی کرنے والوں کے خلاف ہمہ قسم کا پرزور احتجاج کرنا، ملک وملت کی فلاح و بہبود کیلئے ملکی اداروں سے تعاون کرنا اور ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کی مقدور بھر کوشش کرنا، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مجلس اتحاد العلما مشاورت اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجلس اتحاد
پڑھیں:
بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
اپنے ایک جاری بیان میں بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج "بحرین" کی وزارت داخلہ نے نام نہاد علاقائی سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، اپنے شہریوں کو تا حکم ثانوی "ایران" اور "عراق" کے سفر سے روک دیا۔ مذکورہ ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ بحرین نے الزام لگایا کہ اس نے یہ فیصلہ ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا۔ جس کا مقصد ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنا اور بحرینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جنگِ رمضان کے دوران ایران کے خلاف کھلی امریکی و صیہونی جارحیت میں بحرین برابر کا شریک ہے۔ خطے کا سب سے بڑا امریکی اڈہ بھی اسی ملک میں موجود ہے۔ ان اڈوں کے خلاف ایران کی جوابی کاری ضربوں نے بحرین کو شدید متاثر کیا۔ جس کی وجہ سے اُسے اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید برآں کہ درست سفارتی فیصلوں کی بجائے "منامہ" اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ جس سے اُسے مزید سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔