مکران ڈویژن کو ایران سے بجلی کی فراہمی معطل، نیشنل گرڈ سےمنسلک کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایران سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کو قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایران سے 100 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کی منظوری دے دی
بلوچستان کا مکران ڈویژن، جس میں گوادر، کیچ (تربت)، پنجگور، پسنی، اورماڑہ اور ہوشاب جیسے اضلاع شامل ہیں، ایران سے درآمد کی جانے والی بجلی پر انحصار کررہے تھے، ایران سے تقریباً 200 میگاواٹ بجلی ان علاقوں کو فراہم کی جاتی تھی، جو اکثر سرحد پار فنی خرابی یا دیگر وجوہات کی بنا پر متاثر ہوتی رہی ہے۔
پیر کے روز دوپہر 12 بجے ایران سے بجلی کی فراہمی اچانک منقطع ہو گئی، جس کے باعث مکران کے تمام اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے گوادر بجلی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے ان علاقوں کو فوری طور پر نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا۔ اس عمل کے تحت گوادر، پنجگور، تربت، پسنی، ہوشاب اور اورماڑہ میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کردی گئی۔
ترجمان کیسکو نے بتایا کہ ایران سے بجلی کی بحالی کے لیے ایرانی حکام سے رابطے جاری ہیں۔ توقع ہے کہ جلد ہی سرحد پار سے بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز، 35 افراد کے خلاف مقدمات درج
یاد رہے کہ بلوچستان کا ساحلی علاقہ ماضی میں انفراسٹرکچر کی کمی اور نیشنل گرڈ سے عدم ربط کے باعث بجلی کی شدید قلت کا شکار رہا ہے۔ ایران کے ساتھ بجلی کی درآمدی معاہدے کے تحت مکران کو نسبتاً بہتر فراہمی حاصل ہوئی، لیکن بارہا یہ نظام غیر یقینی حالات کا شکار رہا۔
حکومت کی جانب سے مکران کو قومی گرڈ سے مستقل طور پر جوڑنے کے منصوبے کئی سال سے زیر غور تھے اور حالیہ پیش رفت اس جانب ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اورماڑہ ایران بجلی بلوچستان پاکستان پسنی پنجگور تربت مکران نیشنل گرڈ ہوشاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اورماڑہ ایران بجلی بلوچستان پاکستان پنجگور ہوشاب سے بجلی کی فراہمی ایران سے بجلی کی
پڑھیں:
مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کوچ اور گیس ٹرک تصادم میں 7 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: مکران کوسٹل ہائی وے پر جمعرات کی صبح المناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
واقعہ صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جب مسافروں سے بھری کوچ اور گیس ٹینکر آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند لمحوں میں سب کچھ راکھ میں بدل دیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث ریسکیو کارروائیاں کئی گھنٹے جاری رہیں۔ جھلسنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مشکل سے نکالا گیا۔ تمام لاشوں کو کراچی کے سہراب گوٹھ سردخانے منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی شہزادہ اور سعید انور بھی شامل ہیں جب کہ ان کا ایک بھتیجا بھی جان کی بازی ہار گیا۔ یہ افراد وزیرستان کے علاقے ٹانک کے رہائشی تھے۔ ورثا کے مطابق یہ خاندان روزگار کے سلسلے میں کراچی آ رہا تھا۔
ایدھی حکام نے تصدیق کی کہ اب تک 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جن میں سے 4 لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ باقی جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو سکے۔
حادثے کے بعد مکران کوسٹل ہائی وے پر آمد و رفت معطل ہو گئی اور کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مقامی افراد نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر امدادی ٹیموں کی مدد بھی کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور شعلوں نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔