حکومت کا بجلی صارفین کے لیے میٹر ریڈنگ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، میٹر ریڈرز کا کردار ختم؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں کراچی الیکٹرک کے سروس ایریا کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میٹر ریڈرز کا کردار بتدریج ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ نامی ایک نئی موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ میٹر ریڈنگ ایپ جلد لانچ کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد میٹر ریڈنگ کے موجودہ نظام کی جگہ ایک شفاف اور خودکار نظام متعارف کرانا ہے۔
فی الوقت میٹر ریڈرز صارفین کے بجلی کے میٹرز کی تصویر لے کر متعلقہ ڈسکوز کے ذریعے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی یعنی پی آئی ٹی سی کو بھجواتے ہیں، جس کی بنیاد پر بجلی کے بل تیار کیے جاتے ہیں۔ تاہم، اس نظام میں متعدد شکایات سامنے آئی ہیں، جن میں سب سے بڑی شکایت اضافی بلنگ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اپنے بجلی کے بل سے ٹیکس کا بوجھ کیسے کم کر سکتے ہیں؟
اس ضمن میں 17 جون 2025 کو وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں نئی اسکیم کے آغاز، اوور بلنگ کے خاتمے اور شکایات کے ازالے کے لیے خودکار نظام کے نفاذ پر تفصیل سے غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ پاور اسمارٹ موبائل ایپ تیار کریں، جس کے استعمال کی ہدایات قومی زبان اور چار علاقائی یعنی پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی زبانوں میں دستیاب ہوں تاکہ عام صارفین بھی اسے با آسانی سمجھ اور استعمال کر سکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن کو فوری طور پر پاور اسمارٹ ایپ کا سافٹ لانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ قومی سطح پر باضابطہ آغاز سے قبل ممکنہ مسائل کی نشاندہی اور حل کیا جا سکے، وزیرِاعظم نے پاور ڈویژن کو ایک ماہ کے اندر میٹر ریڈرز کے کردار کو ختم کرنے کا واضح منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کے ساتھ دانستہ زیادتی کر رہی ہیں، مفتاح اسماعیل
مزید برآں، پاور ڈویژن اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک جامع اور مؤثر میڈیا مہم تیار کریں، جو اس اقدام کے اغراض و مقاصد کو عوام تک واضح انداز میں پہنچائے۔ یہ مہم وزیرِاعظم کی منظوری کے لیے اسی ہفتے پیش کی جائے گی۔
وزیرِاعظم نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ میٹر ریڈنگ کے عمل سے وابستہ انتظامی اخراجات میں کمی کی صورت میں ہونے والی بچت براہِ راست صارفین کو منتقل کی جائے۔ اس اقدام کی حمایت میں پی آئی ٹی سی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو خود ریڈنگ کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے بھرپور میڈیا مہم تیار کریں
اس مقصد کے لیے حکومت نے 31 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے، ایک تفصیلی ٹرمز آف ریفرنس بھی تیار کیا گیا ہے، جس میں مہم کے دائرہ کار، مقاصد اور طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پی آئی ٹی سی کے سربراہ سے میڈیا مہم میں اپنے کردار کے ضمن میں رہنمائی طلب کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی پاور اسمارٹ ایپ پاور ڈویژن پی آئی ٹی سی تقسیم کار کمپنیوں ٹرمز آف ریفرنس شہباز شریف میٹر ریڈنگ ایپ وزارت اطلاعات و نشریات وزیراعظم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی پاور اسمارٹ ایپ پاور ڈویژن پی ا ئی ٹی سی تقسیم کار کمپنیوں ٹرمز آف ریفرنس شہباز شریف میٹر ریڈنگ ایپ وزارت اطلاعات و نشریات تقسیم کار کمپنیوں پی ا ئی ٹی سی میٹر ریڈرز میٹر ریڈنگ پاور ڈویژن ہدایت کی کے لیے
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :