میٹر ریڈرز سے چھٹکارا: وزیر اعظم نے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ‘‘ ایپ کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
میٹر ریڈرز سے چھٹکارا: وزیر اعظم نے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ‘‘ ایپ کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے نئی ڈیجیٹل ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جلد متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں گے، یہ نظام کے الیکٹرک کے دائرہ اختیار کے علاوہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ موجودہ نظام میں میٹر ریڈرز صارفین کے بجلی میٹروں کی تصاویر لے کر ڈسکوز کو بھیجتے ہیں جس کی بنیاد پر بل تیار ہوتا ہے، مگر اس نظام میں اوور بلنگ اور شکایات کی بھرمار ہے، متعدد صارفین اضافی بلوں سے نالاں ہیں اور ریڈنگ کی درستی پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں اس مسئلے پر غور کیا گیا، جس میں میٹر ریڈرز کے کردار کو ختم کرنے اور بلنگ کے عمل کو خودکار بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت دی کہ پاور سمارٹ موبائل ایپ جلد از جلد متعارف کرائی جائے، جس میں قومی زبان اردو کے ساتھ چار علاقائی زبانوں پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی میں رہنمائی موجود ہو تاکہ عام عوام بھی آسانی سے استعمال کر سکیں۔
پاور ڈویژن کو کہا گیا ہے کہ وہ ایپ کا سافٹ لانچ فوری طور پر کرے تاکہ کسی بھی ابتدائی تکنیکی مسائل کو حل کیا جا سکے اور مکمل قومی سطح پر آغاز سے پہلے ایپ کو مکمل فعال اور مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے کہ وہ میٹر ریڈرز کے مرحلہ وار خاتمے کا جامع منصوبہ تیار کرے۔
اس اقدام کی کامیابی کے لیے پاور ڈویژن اور وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے ایک وسیع میڈیا مہم تیار کی جا رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کو خود ریڈنگ کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے، اس قومی مہم کے لیے حکومت نے 31 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔
پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) نے تمام ڈسکوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی سطح پر بھی آگاہی مہم تیار کریں، اس کے علاوہ ایک جامع ٹی او آر بھی تیار کیا گیا ہے، جس میں مہم کے دائرہ کار، مقاصد، طریقہ کار اور پی آئی ٹی سی اور میپکو کی ذمہ داریاں واضح کی گئی ہیں، جن میں میڈیا پلاننگ، وینڈر سے رابطے، فیلڈ ایکٹیویشن، مانیٹرنگ اور رپورٹنگ شامل ہیں۔
ڈسکوز نے پی آئی ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو سے رہنمائی طلب کی ہے کہ میڈیا مہم کے اخراجات کس طرح برداشت کیے جائیں، آیا یہ رقم ان کے بلوں سے منہا کی جائے یا پی آئی ٹی سی پروموشنل مواد (بینرز، اسٹینڈی، بورڈز) فراہم کرے گا، یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ الیکٹرانک میڈیا میں عوامی اعلانات کے لیے مفت وقت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔
ڈسکوز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پی آئی ٹی سی ایپلیکیشنز جیسے پاور سمارٹ ایپ، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ، ”CCMS+“ اور ”لائن مین موبائل سلوشن“ کو لانچ سے قبل مکمل ٹیسٹ اور ویلیڈیٹ کرے تاکہ تکنیکی مسائل سے بچا جا سکے اور صارفین کو بہتر اور قابل اعتماد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی ایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں... ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف نے باضابط طور پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا چارج سنبھال لیا ، تفصیلات سب نیوز پر صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی، سزا دی جائے گی: خامنہ ای امریکی حملے بے سود؟ ’ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے‘، عالمی تجزیہ کار قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج، علاقائی صورتحال پر مشاورت ہوگی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میٹر ریڈرز اپنی ریڈنگ اپنا میٹر
پڑھیں:
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے بااثرمسلمانوں کی فہرست میں شامل،اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے 2025 کے لیے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کردی۔اس فہرست میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم ترورے جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔جریدے کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سرفہرست پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد معروف عالم مفتی تقی عثمانی کا نمبر ہے۔اس فہرست میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن، حماس کے رہنما خالد مشعل اور شام کے صدر احمد الشعرا بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، صحافی حامد میر،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،ڈاکٹر عمر سیف اور دیگر پاکستانی بھی اس فہرشت میں موجود ہیں ۔ملالہ یوسفزئی کو بھی 2025 کے دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں میں شامل کیا گیا ہے۔