جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی،مگر کیوں ؟جانئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب رکن اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سامنے ایوان کے فلور پر ناک رگڑنا شروع کردی، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے لیکن یہ سب کچھ کیوں کیا وجہ سامنے نہ آسکی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں جمشید دستی نے عجیب حرکت کی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی۔
گفتگو کے بعد جمشید دستی اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے، جمشید دستی نے بیرسٹرگوہر اور عمر ایوب کے سامنے کئی بار زمین پر ناک سے لکیریں نکالیں اور واپس اٹھ کر نشست پر جاتے ہوئے کانوں کو ہاتھ بھی لگایا اور ہاتھ بھی جوڑے۔
جمشید دستی کی اس حرکت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جمشید دستی نے کے سامنے
پڑھیں:
جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ، جمشید دستی کو سات برس قید کا حکم
ملتان:سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جعلی ڈگری کی بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا۔