ایران نے قطر،عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل فائر کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایران نے قطراورعراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر چھ میزائل فائر کیے ۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آسمان پر فلیئرز دکھائی دیئے جب کہ دھماکوں کی زور دار آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
ادھرعراق میں بھی امریکی اہداف کو نشانہ بنایاگیاہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فلسطین اور کشمیر کو حق دیئے بغیر مستقل امن خواب ہی رہے گا: صدر و وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں پاکستان کے امن و انصاف کے اصولوں پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے، عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو دنیا سراہتی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیرِقبضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری سنگین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
برطانوی وزیراعظم آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے
انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار امن اس وقت تک ایک خواب ہی رہے گا جب تک ان خطوں کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا۔
وزیرِاعظم نے زور دیا کہ پاکستان امن، انصاف اور انسانیت کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مقصد کے لیے ہاتھ ملائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں تنازعات اور ناانصافیاں بنی نوع انسان کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، یہ دن ہمیں سنجیدہ انداز میں اس امر کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ امن کے فروغ کے لیے ہر فرد اور ہر قوم کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔
امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس امر پر فخر ہے کہ اس نے عالمی امن کے قیام میں بھرپور کردار ادا کیا، اقوام متحدہ کے امن مشنز میں دہائیوں پر محیط شمولیت اور متاثرہ آبادیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنا پاکستان کی ان کاوشوں کا حصہ ہے، جن سے دنیا کے تنازعے کے شکار خطوں میں امن و استحکام کو فروغ ملا۔