ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، پاور پلانٹ نشانہ، متعدد علاقوں میں بجلی بند
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں شدید میزائل کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کا ایک اہم پاور پلانٹ براہِ راست نشانہ بنا۔ اس حملے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جبکہ عوام نے گھنٹوں پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو کر خوف و ہراس کی کیفیت میں وقت گزارا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل ملک کے اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کے قریب آ کر گرا، جس سے پاور سپلائی میں شدید خلل پیدا ہوا۔ نہاریا، حیفا، میعیلیا اور مغربی بیت المقدس سمیت متعدد شہروں میں فضا میں سائرن گونج اٹھے، جس کے بعد شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب کی حدود میں آسمان پر ایرانی میزائلوں کو پرواز کرتے دیکھا گیا، جس کے فوری بعد زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، اب تک کم از کم چار مختلف مقامات پر میزائل گرنے کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں اشدود اور مغربی بیت المقدس شامل ہیں۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے فوجی سنسر شپ عائد کی گئی ہے، جس کے تحت متاثرہ علاقوں یا تنصیبات کی تفصیلات جاری کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے میڈیا پر حملے کی ویڈیوز یا مقامی نقصانات کی تصاویر سامنے نہیں آ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحانہ کارروائی کی تھی، جس کے بعد سے اب تک ایران کی جانب سے تقریباً 450 بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔ یہ حملہ ایران کی اب تک کی سب سے شدید جوابی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔