خون کا ایک ٹیسٹ کس بیماری کی بگڑتی کیفیت کی پیشگوئی کر سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے مریضوں کا کیا جانے والا ایک سادہ خون کا ٹیسٹ الزائمرز کی بگڑتی صورتحال کی پیشگوئی کر سکتا ہے۔
الزائمرز کا مرض ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم ہے جس کی علامات میں الجھن، بولنے اور زبان کے ساتھ حرکت اور رویوں کی تبدیلی کے مسائل شامل ہیں۔
فی الحال اس بیماری کا کوئی علاج موجود نہیں ہے نہ ہی کوئی ایسا طریقہ کار ہے جس سے اس یہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہ مرض کتنی تیزی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ اس کیفیت میں دوائیں صرف کچھ علامات میں راحت بخشنے میں مدد دیتی ہیں۔
البتہ، یورپین اکیڈمی آف نیورولوجی (ای اے این) گانگریس 2025 میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ انسولین مزاحمت کے لیے کیا جانے والا ایک خون کا ٹیسٹ ان مریضوں کی نشان دہی کر سکتا ہے جن کے بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
اٹلی کی یونیورسٹی آف بریسیا کے نیورولوجسٹ 315 ذیا بیطس سے پاک ایسے افراد کے ڈیٹا جائزہ لیا جن کی دماغی صحت کمزور تھی۔ ان لوگوں میں 200 افراد ایسے بھی تھے جو الزائمرز بیماری میں مبتلا تھے۔
تحقیق کے تمام شرکاء میں ٹرائیگلیسرائیڈ-گلوکوز (ٹی وائی جی) انڈیکس کا استعمال کرتے ہوئے انسولین کی مزاحمت کا ٹیسٹ کیا گیا اور پھر تین سال بعد ایک بار پھر معائنہ کیا گیا۔
شرکاء کو مختلف دماغی کمزوری اور انسولین مزاحمت اسکور کے اعتبار سے گروپس میں تقسیم کیا گیا۔
وہ افراد جن میں دماغی کمزوری الزائمرز کی وجہ سے تھی، جن کا ٹی وائی جی اسکور سب سے زیادہ ان میں کم اسکور والوں کی نسبت یہ کیفیت چار گُنا تیزی سے خراب ہوتی دِکھائی دی لیکن یہ تعلق ان لوگوں میں نہیں دیکھا جن میں دماغی کمزوری الزائمرز کی وجہ سے نہیں تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موسم سرد، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
شہر قائد میں موسم سرد ہونے لگا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں جاری خنک موسم کی شدت بڑھ سکتی ہے، منگل اور بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، شہر پر زیادہ تر شمال مشرقی (تھرپارکر) کی ہوائیں اثرانداز رہ سکتی ہیں۔ صبح کے وقت فضاوں پر ہلکی دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔ آج صبح سب سے کم پارہ مٹھی میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔