data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کندھکوٹ( نمائندہ جسارت) کندھکوٹ ضلع میں بدامنی، بھتہ خوری، ڈاکو راج اور قبائلی تنازعات کی ناسور میں جکڑی ہوئی عوام نے بہرپور احتجاج کیا پر سندھ پولیس، سندھ حکومت نے آواز سنا مگر کیا کچھ نہیں جس کے بعد شہری اتحاد اور آل پارٹیز موومنٹ کے رہنماؤں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ امن کی خاطر ملک کے شہر اقتدار اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے کچھ روز احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا اس لیے کندھکوٹ، تنگوانی اور کشمور میں سے مسافر کوچوں پر سوار ہو کر قافلے روانہ ہو گئے ہیں۔ سیاسی سماجی رہنماؤں حاجی حضوربخش مغل، اکرم باجکانی، غلام مصطفی میرانی، مولوی خان محمد ملک، وکیل فیاض بجارانی، غلام رسول ملک ودیگر نے روانگی کے دوران کہا کہ ملک کے اعلیٰ اداروں سے امن امان کا مطالبہ تسلیم کروانے کیلئے اسلام آباد جا رہے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ کندھکوٹ ضلع مکمل ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے جب اور جس وقت ڈاکو چاہیں سڑکوں، بازاروں میں آ کر لوٹ مار کر رہے ہیں قبائلی تنازعات میں فریقین قانون کے خوف کے بجائے لاقانونیت کا مظاہرہ کر کے بے گناہ انسانوں کا قتل وعام کر رہے ہیں۔ ڈاکو گینگز سرے عام بیوپاریوں سے بھتا وصول کر رہے ہیں جو بھتا نہیں دے رہا ان کی دکانوں اور گھروں پر فائرنگ کر کے خوف وہراس کا ماحول پیدا کر کے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔پولیس کا کوئی بھی کردار نہیں ہے قاتل گرفتار نہیں کر پا رہے پولیس ڈاکوؤں کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے بھتا خوروں کا علم ہونے کے باوجود ان کو بھی گرفت میں نہیں لا سکی ہے اس لیے جرائم میں اضافہ اور لاقانونیت کا راج قائم ہو گیا ہے ہم امن کا مطالبہ رکھ کر نکلے ہیں اور کافی نمائندے اسلام آباد پہنچ کر پریس کانفرنس بھی کر رہے ہیں تپتی دھوپ میں نمائندے خطاب کر رہے ہیں جن کو حکومت کی طرف سے کوئی بھی سہولت نہیں دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کر رہے ہیں

پڑھیں:

قوم یوم استحصال منا رہی‘ مخصوص گروہ ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ +نیوز رپورٹر+ کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریکِ انصاف کے ناکام لانگ مارچ اور محدود شرکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیچاری عالیہ حمزہ کو 4 ، 5 گاڑیوں کے ساتھ ٹریفک روک کر ویڈیوز بنانا پڑ رہی ہیں اور اْسے تاریخی ریلی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک بھی ہے اور مزاحیہ بھی۔ بجائے اس کے کہ لاکھوں کارکن دکھائے جائیں، بہن عالیہ ٹریفک کے ساتھ کلپ بنا رہی ہیں۔ پورے مارچ میں صرف پندرہ لوگ ہیں، اور وہی 'خان تیرے چاہنے والے' کہلا رہے ہیں۔ عوام نے اس تماشے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ سائیڈوں سے گاڑیاں گزار کر اپنے راستے بنا رہے تھے، کیونکہ انہیں معلوم ہے یہ صرف ویڈیو شو ہے۔ اگر ویڈیوز ہی بنانی ہیں تو کم از کم عوامی حمایت تو دکھائیں۔ صرف ٹریفک بلاک کر کے احتجاج کا دعویٰ نہ کریں۔ یہ تماشے اب عوام پر اثر انداز نہیں ہوتے، عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اب جھوٹے نعروں کے پیچھے نہیں چلتے۔ علاوہ ازیں یوم استحصال کی تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن ہر پاکستانی کے لیے اتنا ہی تکلیف دہ ہے جتنا کسی کشمیری کے لیے ہے۔ یہ دن بھارتی ظلم، بربریت اور مودی سرکار کی فاشسٹ سوچ کا ثبوت ہے۔ کشمیری قوم نہ جھکی ہے، نہ کبھی جھکے گی۔ ان کے عزم، حوصلے اور قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اور اب بھارت کے ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔7 مئی کو بھارت نے ناپاک جسارت کی، لیکن ہم نے چند گھنٹوں میں دشمن کو منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا۔ بھارت اس وقت دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ جب نواز شریف اور شہباز شریف نے عالمی سطح پر آواز بلند کی تو کشمیر کا مقدمہ کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیا۔ عظمٰی بخاری نے یاد دلایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ ماننے پر مجبور ہوا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل ضروری ہے۔ اگر بھارت نے دوبارہ کشمیر پر ناپاک جسارت کی تو پاکستان دنیا کو یہ سچ بتانے میں دیر نہیں کرے گا۔ شرپسند عناصر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب قوم یومِ استحصال کشمیر منا رہی ہے تو ایک مخصوص گروہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ ریاست پاکستان اتنی طاقتور ہے کہ چند گھنٹوں میں اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو پسپا کر سکتی ہے۔ ریاست کو چند شرپسند عناصر سرنگوں نہیں کر سکتے، قوم متحد ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو فتنہ اور شرپسند سیاست سے دور رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کسی قوم کی اصل طاقت اس کے عوام کے درمیان اتحاد میں پوشیدہ ہوتی ہے؛ احسن اقبال
  • نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جاوں گی، سینیٹر مشال یوسفزئی
  • نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جاؤں گی، سینیٹر مشال یوسفزئی
  • 5اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 16 مرد و خواتین کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
  • ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘، معرکہ حق یومِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری
  • قوم یوم استحصال منا رہی‘ مخصوص گروہ ملک کیخلاف سازشوں میں مصروف: عظمیٰ بخاری
  • بلوچستان کی سرزمین اتحاد، رواداری کی علامت، زائرین کا استقبال کرینگے، بشیر احمد مینگل
  • قائد شہیدؒ کا مشن ہماری رہنمائی کا محور ہے، سہیل اکبر شیرازی
  • پی ٹی آئی ارکان کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
  • قومی یکجہتی، استحکام اور اتحاد کی اشد ضرورت ہے، قومی استحکام پاکستان کانفرنس