پھلیلی حشمت بانون کالونی کے رہائشیوں کا پولیس گردی کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پھلیلی حشمت بانو کالونی کے رہائشی مردو خواتین نے حسین آباد پولیس کی جانب سے صادق قائم خانی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔اس موقع پر صادق کے بھائی محمد علی قائم خانی، والدہ پروین بانو اور اہلیہ شمائلہ نے بتایا کہ حسین آباد پولیس نے جمالی برادری کے ایما پر آفتاب عرف الہی بخش جمالی کے قتل کا جھوتا مقدمہ صادق قائم خانی کے خلاف درج کرلیا ہے۔انہوںنے اعلی حکام سے نوٹس لینے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیض آباد احتجاج کیس: گواہوں کے بیانات مؤخر، سماعت ملتوی
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی نااہلی کے بعد فیض آباد پر ہونے والے احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔
سماعت کے دوران سینیٹر فیصل جاوید، سابق ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تمام پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
کیس میں اب تک استغاثہ کے صرف 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، جبکہ آج مزید گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کیے جا سکے، آئندہ سماعت پر ان گواہوں پر جرح کی جائے گی اور مزید گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ ہوں گے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور تاحال اشتہاری ہیں اور ان کا اسٹیٹس ختم نہیں ہو سکا، یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابوالحسنات محمد ذوالقرنین احتجاج اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت سابق ڈپٹی اسپیکر علی امین گنڈاپور فیصل جاوید فیض آباد واثق قیوم