خطرہ ختم: قطر اور متحدہ عرب امارات کا فلائٹ آپریشن بحال
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
دوحا(نیوز ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد قطر اور متحدہ امارات نے فلائٹ آپریشن بحال کر دیئے۔
ایران کے قطر میں واقع امریکہ کے زیر استعمال ایک بیس پر میزائل مارنے کے بعد قطر، متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود ہر طرح کے طیاروں کے لئے بند کر دی تھیں اور اپنے تمام ائیرپورٹس بند کر دیئے تھے جو کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد اب کھول دیئے گئے ہیں اور کمرشل طیاروں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔
اس دوران کم از کم 26 تجارتی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا یہ پروازیں دبئی یا دوحہ جا رہی تھیں، ایوی ایشن تجزیاتی ادارے سرئیم کے مطابق ان میں سے 22 پروازیں دوحہ کی جانب رواں تھیں جن میں سے 12 پروازیں قطر ایئرویز کی تھیں، بقیہ پروازیں دبئی جا رہی تھیں۔
بعض پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ کچھ پروازیں ایئرپورٹس پر واپس لوٹ گئیں، فضائی حدود کی بندش کا سبب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی اور سکیورٹی خطرات کو قرار دیا جا رہا ہے۔
ایوی ایشن حکام اور ایئرلائنز صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل ایئرلائنز سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حیدرآباد: مال بردار ٹرین حادثے کو 22 گھنٹے گزر گئے، اپ ٹریک بحال نہ ہو سکا
—ویڈیو گریبحیدرآباد میں کوٹری اور بھولاری اسٹیشن کے درمیان مال بردار ٹرین حادثے کو 22 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی اپ ٹریک بحال نہ ہو سکا۔
ایس ایچ او ریلوے اسٹیشن اسد مہر کے مطابق 11 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا چکا ہے، باقی 2 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریفک بحال ہے، ڈاؤن ٹریک سے ٹرینوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔
ایس ایچ کوٹری ریلوے اسٹیشن کے مطابق گزشتہ رات کراچی سے یوسف والا جانے والی مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں ٹریک سے اتر گئی تھیں۔