UrduPoint:
2025-08-08@20:43:43 GMT

ایران نے قطرپرحملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ٹرمپ کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

ایران نے قطرپرحملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے قطر میں ملٹری بیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے کا بہت ہی کمزور جواب دیا، ایران نے 14 میزائل فائر کیے، 13 تباہ کردیے گئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اس کی توقع تھی اور اس سے موثر طریقے سے نمٹے، ایک میزائل کو چھوڑ دیا گیا جو غیر دھمکی آمیز سمت میں جارہا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا، نہ کوئی نقصان ہوا، سب سے اہم بات یہ کہ انہوں نے یہ سب اپنے سسٹم سے حاصل کرلیا۔ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیشگی نوٹس پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس سے جانی نقصان کو روکنا ممکن ہوا۔ امید ہے اب مزید نفرت نہیں ہوگی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب علاقے میں امن اور ہم آہنگی کی جانب بڑھ سکتا ہے، میں اسرائیل کی بھی ایسے ہی اقدام کے لییحوصلہ افزائی کرونگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کہ ایران ایران نے

پڑھیں:

تجارتی جنگ: ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ سے مودی کو دوستی اور خاص تعلقات کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا، جے رام رمیش
  • ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنیکا مطالبہ
  • روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار پیوٹن پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے بھی ٹرمپ کو نوبل پرائز کیلئے نامزد کردیا
  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • اگست 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت، دی سمپسنز نے اپنی پیشگوئی میں کیا کہا؟
  • پیوٹن سے جلد ملاقات کا امکان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • تجارتی جنگ: ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • وائٹ ہاؤس کی چھت پر ایٹمی میزائل لگا رہا ہوں!, ٹرمپ کا نیا مذاق
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا