ایران نے جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے نہایت دلیری اور جارحانہ حکمتِ عملی کے ساتھ اپنے سے کہیں بڑے دشمن کا سامنا کیا اور ثابت قدمی سے اپنا دفاع کیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کہ ایرانی قوم اور قیادت نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا، وہ لائق تحسین ہے، پوری مسلم دنیا کو اس پر فخر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں مسلمانوں کو دو مرتبہ کامیابی نصیب ہوئی — پاکستان نے بھارت کو، اور ایران نے اسرائیل کو پیچھے دھکیلا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جنگ بندی اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ اسرائیلی بیانیہ بے بنیاد تھا اور زمینی حقائق ایران کے مؤقف کی تائید کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے ان دو بڑی پیش رفتوں کو عالم اسلام کے لیے جڑواں فتوحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح صرف عسکری نہیں، بلکہ ایک نظریاتی اور سفارتی کامیابی بھی ہے جو مسلم امہ کے حوصلے بلند کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر بھی اپنا خاص رحم فرمائے اور وہاں بھی امن کی فضا بحال ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت نے آئندہ حملہ کیا تو سعودی عرب ہمارے ساتھ ہو گا، خواجہ آصف
لندن(آئی این پی )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے آئندہ حملہ کیا تو سعودی عرب ہمارے ساتھ ہوگا، سعودی عرب سے معاہدے میں دفاع کی تمام ضروریات شامل ہیں ۔لندن میں ایک انٹرویو میںوزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا مغربی ملکوں پر انحصار کم ہوگا، جہاں ہم ان کی خدمت کرسکتے ہیں کریں گے، وہ بھی ہماری معاشی ضروریات میں مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے مزید پاکستان لیبر سعودی عرب جائے گے، مزید مسلم ملک بھی اتحاد میں شامل ہوسکتے ہیں، مسلمان دنیا کو نیٹو جیسا اتحاد بنانا چاہیے۔