وزیراعلیٰ جواب دیں آپ کیخلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی؟، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کل بڑا بیان دیا کہ ان کے خلاف ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، سی ایم جواب دے کہ آپ کے خلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی؟
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 30 جون تک بجٹ پاس نہ ہو تو آپ فنانشل کرائس میں چلے جاتے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا انڈا دینے والی مرغی کو یہ کھبی ذبح نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے بجٹ پاس نہیں کیا تو یہ کرپشن کہاں سے کریں گے، اگر یہ بجٹ پاس نہیں کریں گے تو کوہستان، گندم اور چینی اسکینڈل کیسے بنائیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ترجیح بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں جب تک قیدی سے ملاقات نہیں ہوتی بجٹ پاس نہیں کروں گا۔
فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسمبلی سیشن کی سمری 12 جون کو میرے پاس پہنچی، گورنر کے پاس 14 دن میں سیشن بلانے کا اختیار ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کل بڑا بیان دیا کہ ان کے خلاف ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، سی ایم جواب دے کہ آپ کے خلاف ایف آئی آر کیسے ختم ہوئی؟ ہم جمہوری لوگ ہیں، سازش نہیں کرتے، ہم آئین کے مطابق کام کریں گے۔
گورنر کے پی نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا مطمح نظر کرپشن ہے۔
اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ خیبر پختون خوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، قدرتی وسائل کو بروئے کار لا کر خطیر ریوینیو حاصل کیا جاسکتا ہے، صوبے کا مثبت امیج اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے حقوق کی جنگ اسلام آباد میں لڑوں گا، طلبہ کی ٹریننگ کے لیے کوشیں کروں گا، مائنز اینڈ منرلز اسلام آباد سے نہیں پشاور سے پروموٹ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی کے خلاف بجٹ پاس کریں گے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔