Daily Mumtaz:
2025-06-24@16:38:52 GMT

کیا آپ جانتے ہیں آئی فون میں ’آئی‘ کا کیا مطلب ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

کیا آپ جانتے ہیں آئی فون میں ’آئی‘ کا کیا مطلب ہے؟

کچھ لوگوں کے علم میں یہ بات ہوگی کہ آئی فون میں حرف ’آئی‘ کا مطلب انٹرنیٹ ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ حرف “آئی” کا مطلب صرف انٹرنیٹ نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے ایپل کا ایک دلچسپ اور سوچا سمجھا تصور ہے۔

جب 1998 میں ایپل نے پہلا iMac متعارف کروایا، تو اس وقت کے سی ای او اسٹیو جابز نے وضاحت کی کہ حرف “آئی” پانچ بنیادی تصورات کی نمائندگی کرتا ہے:
1.

Internet

اگرچہ آئی میک کو ڈیزائن ہی اس لیے کیا گیا تھا کہ وہ “انٹرنیٹ کے لیے بہترین کمپیوٹر” ہو لیکن اس میں آئی صرف انٹرنیٹ کو ظاہر نہیں کرتا۔ آئی میک یا آئی فون میں حرف ’آئی‘ کے درج ذیل مطالب بھی ہیں۔

indivisual

انٹرنیٹ کے بعد آئی کا دوسرا مطلب Individual ہے؛ یعنی یہ ہر فرد کے لیے ذاتی اور آسان کمپیوٹنگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔

instruct

آئی کا ایک مطلب Instruct ہے۔ جس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ ایپل کی مصنوعات تعلیم کے لیے مفید ہیں۔

inform

یعنی معلومات تک فوری رسائی۔

inspire

آئی کا پانچواں مطلب Inspire ہے۔ یعنی تخلیق اور جدت کی تحریک۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کی حمایت کردی، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان کو جنگ کی تیاری کرنا ہے اس لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ کا شکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو انگیج کیا، ہم چاہتے تھے کہ تنخواہ اور پنشن میں مزید اضافہ کیا جائے، یہ اچھا اقدام ہے کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی خواہشات تھیں جو ہم بجٹ میں حاصل نہیں کر سکے، چاہتے تھے کہ پی ایس ڈی پی میں جنوبی پنجاب کو پنجاب کا 30 فیصد حصہ دلایا جائے، وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے بجٹ میں ہم بیٹھ کر کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا: بلاول بھٹو زرداری بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے یا جنگ کیلئے تیار رہے: بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے تھے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت فیڈرل فنڈنگ کی صورت میں سپورٹ کرے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ہم حکمت عملی بنائیں کہ دہشت گردوں کو ہرا سکیں، بھارت بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردوں پر خرچ کر رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے، اعظم سواتی
  • ایپل کا آئی فون 17 میں اہم فیچر شامل کرنے پر غور!
  • مفت اسمارٹ فونز۔۔۔!!!پی ٹی اےبڑا کا اعلان
  • حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری
  • کراچی ائرپورٹ پر کروڑوں روپے کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام
  • ہم نہیں جانتے کہ ایران کیا جواب دے گا، امریکی انٹیلیجنس اہلکار
  • دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین خبردار، 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں
  • انٹرنیٹ صارفین ہوشیار! 16 ارب لاگ اِن تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئیں
  • ٹرمپ ایران میں موجود ’دوستوں‘ کے لیے ایلون مسک سے مددمانگ لیا