وفاقی وزیر مصطفی کمال کی زیرصدارت پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس، پولیو کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ قومی مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں پولیو کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف ہماری جدوجہد میں قیمتی جانوں کی قربانیاں شامل ہیں، پاکستان پولیو فری بنانے کے لیے ہماری سیاسی اور عملی وابستگی غیر متزلزل ہے۔(جاری ہے)
سید مصطفی کمال نے کہا کہ معمول کی ویکسینیشن کو مضبوط بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے، وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے لیے پیشہ ور ڈی جی کی تقرری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی و سماجی رہنمائوں کی مدد سے انکاری کیسز میں کمی آ رہی ہے، پولیو کے خلاف ہماری حکمت عملی جارحانہ اور سائنسی شواہد پر مبنی ہے، جنوبی خیبرپختونخوا میں رسائی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صوبائی سطح پر مربوط اقدامات جاری ہیں، پاک افغان سرحدی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے جلد کابل کا دورہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام چیلنجز کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے، طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کو ہضم نہیں ہورہی۔
انہوں نےکہا کہ اسلام آباد پولیس کے خلاف آزاد کشمیر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کا منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہماری ذمے داری ہے، دشمن جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو فنڈنگ کررہا ہے۔ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ دھیرکوٹ باغ اسپتال میں زخمی اہلکار کو لے جانے والی گاڑی پر حملے کی وڈیو کو منفی انداز میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 5 رکنی کمیٹی کو مظفرآباد بھیجا، ہم نے تحریری معاہدہ کیا، ہم دل سے کشمیریوں کی عزت کرتے ہیں جسے کم نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جعلی اور پرانی وڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈرامائی انداز میں پیش کرکے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ ہر خبر اور واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہیں، باغ اسپتال کی وڈیوز میں راولپنڈی کا اسپتال بتایا گیا۔