اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات نے اعتراف جرم کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات نے مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے 164 کا بیان رکارڈ کرادیا۔ملزم نے بیان دیا کہ ثنا یوسف کے ملاقات سے انکار پر اسے قتل کیا، پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا ثنا یوسف نے مجھے واپس جانے کو کہا۔

ملزم عمر حیات نے بتایا کہ میں ثنا یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا جو اس نے نہیں لیا، 2 جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن نہیں ملی، مجھے ثنا یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت رنج تھا، میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جاکر قتل کردیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی اداکاری میں انٹری، پہلا ڈرامہ آن ایئر

 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اب ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ سامعہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے ڈرامہ "دیارِ یار" میں اداکاری کرتی نظر آئیں، جہاں وہ ماہ نور حیدر کی دوست کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں میکال ذوالفقار، زاویار نعمان اعجاز اور ماہ نور حیدر مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

۔سوشل میڈیا پر سامعہ حجاب کی اسکرین پر آمد کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آنے لگے، ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’یہ تو وہی ٹک ٹاکر ہیں‘، ایک اور صارف نے اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا، ’اوہ، تو یہ ڈراموں میں کام کرنا چاہتی تھیں اس لیے یہ سار اڈرامہ کیا گیا‘ جبکہ کسی صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’واہ! یہ تو اداکاری بھی بہت اچھی کر لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

‘ 

View this post on Instagram

سامعہ حجاب اس سے قبل بھی خبروں میں رہی ہیں، جب انہوں نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور اغوا کی کوشش بھی کی گئی۔ بعد ازاں یہ معاملہ منظر عام پر آیا کہ مبینہ طور پر ان کے سابق منگیتر اس کیس میں ملوث تھے۔ معاملہ عدالت سے باہر صلح پر ختم ہوا، جس پر سامعہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی غیر فعال کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی تصدیق کر دی
  • کراچی، پیسوں کا لالچ دیکر بچوں سے زیادتی، ملزم نے اعترافی بیان میں سب کچھ بتا دیا
  • ایمان مزاری و شریک حیات ہادی علی چٹھہ کو راہداری ضمانت مل گئی
  • کراچی؛ پیسوں کا لالچ دیکر بچوں سے زیادتی، ملزم نے اعترافی بیان میں سب کچھ بتا دیا
  • سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
  • ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی اداکاری میں انٹری، پہلا ڈرامہ آن ایئر
  • سید مودودیؒ کا اصل کارنامہ: اسلام بطور نظامِ حیات
  • یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
  • جویریہ نے اداکاراؤں کو گود میں اٹھانے کا شکوہ کیوں کیا؟ سعود نے بتادیا
  • رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا