سعودی عرب کے ولی عہد سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں راہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو حج کی مبارکباد دی اور پاکستانی حجاج کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی پر بات چیت کی پیشکش کی، ایران اسرائیل تنازع پر پاکستان نے پُرامن حل اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل ایران بحران کے تناظر میں علاقائی کشیدگی میں فوری کمی کی مکمل حمایت کرتا، انہوں نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ اس تناظر میں شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے ولی عہد کو ان کی دانشمندانہ قیادت اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ کوششیں سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر امن کے ضامن اور امتِ مسلمہ کے راہنما کے طور پر نمایاں حیثیت کی عکاس ہے۔ ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلیفون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ تنازع کے پُرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ کے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے سعودی عرب کے پاکستان کی ولی عہد کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع مستونگ میں  سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔وزیراعظم کی حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد رضوان طاہر, نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم کی شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت،  وزیراعظم کی کی جوابی کاروائی میں فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ،  وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
  • شہباز شریف سے نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، " فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو " کا دعوت نامہ پیش کیا
  • وزیراعظم نے ریاض میں منعقد ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم میں شرکت کیلئے دعوت قبول کرلی
  • وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، ‘فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو’ کا دعوت نامہ پیش کیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، ریاض میں 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت قبول
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو د ن میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • مودی اور پیوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین صورتحال اور تجارتی تعلقات پر گفتگو
  • شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی، امن و امان کی صورتحال پر مشاورت
  • نواز شریف سے خواجہ آصف کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو 
  • وزیراعظم شہباز شریف کی مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت