اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 جون 2025ء ) وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیا ن ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم نے بھارت سے تمام تنازعات پر بامعنی مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ،جبکہ محمد بن سلمان نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے سعودی عزم کا اعادہ کیا۔ میڈیا کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کے درمیا ن ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو کامیاب حج انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے حجاج کرام کی میزبانی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر سعودی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے بھارت سے تمام تنازعات پر بامعنی مذاکرات پر آمادگی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر، پانی تجارت اور دہشتگردی جیسے امور پر بات چیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے ایران اسرائیل تنازع کے فوری خاتمے اور مذاکرات سے حل کی حمایت کی۔وزیراعظم نے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری پر زور دیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے علاقائی امن کیلئے سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔

سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہبازشریف کی یکجہتی پر اظہار تشکر کیا ۔ محمد بن سلمان کا مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے سعودی عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی ولی عہد نے حالیہ تنازع کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے کام کرتا رہے گا،وزیر اعظم کا سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ،وزیراعظم سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور سعودی عرب کے ولی عہد اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران شہباز شریف نے قطر پر حملوں کے بعد امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے ملاقات میں امیر قطر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز کے حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم قطری بہن، بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کیلئے دعا گو ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد راستہ سمجھتے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم نے رات گئے قطری سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیاتھا اور سفیر علی مبارک سے حملے کے بعد کی صورت حال پر گفتگو کی تھی۔بتایاگیا تھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملوں کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیاتھا۔

وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں قطر کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیاتھا۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔قطری سفیر نے اس افسوسناک واقعے کے فوراً بعد وزیراعظم کی جانب سے رابطہ کرنے اور قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہباز شریف نے کا اعادہ کیا سعودی عرب کے کا اظہار کیا امن کیلئے اور سعودی اور عوام امن کی نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار