تہران میں انقلاب اسکوائر پرہزاروں افراد کا فتح کا جشن: ایرانی فوج کے حق میں نعرےبلند
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسکوائر پر فتح کا جشن منایا۔ عوام نے ایرانی فوج کے حق میں شدید نعرے لگائے اور قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسکوائر پر جمع ہو کر فتح کا جشن منایا۔عوام نے ایران کی مسلح افواج کے حق میں شدید نعرے لگائے اور ملکی دفاع پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ریلیوں میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور وطن کا دفاع ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔
عوامی جوش و جذبے سے دارالحکومت کا ماحول جشن میں بدل گیا، جہاں قومی پرچموں اور انقلابی ترانوں کی گونج سنائی دیتی رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملوں کے باعث شہر چھوڑنے والے کئی افراد اب اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے ہیں۔ شیراز کی رہائشی ایک خاتون نے کہا کہ جنگ رکنے پر بے حد خوش ہوں، یہ ایک غیر ضروری جنگ تھی جس کی قیمت ہمیں عوام کو چکانی پڑی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 395ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 62ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2487روپے بڑھ کر 3لاکھ 10ہزار 528روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 49روپے کے اضافے سے 4ہزار 059روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42روپے کے اضافے سے 3ہزار 479روپے کی سطح پر آگئی۔