فرانس: میوزک فیسٹیول میں سوئی گھونپنے کے واقعات‘ 12 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں میوزک فیسٹیول کے دوران سوئی چبھونے کے واقعات میں 145 افراد متاثر ہوگئے، جب کہ واقعات میں ملوث 12 کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس اور وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملوں میں متاثرہ افراد کو بازو، ٹانگ یا جسم کے دیگر حصوں میں سرنج چبھوئی گئی، جس کے بعد انہیں چکر، بے ہوشی یا کمزوری جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملوں میں نشہ آور دوائیں استعمال کی گئی ہیں یا نہیں۔ وزارت داخلہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں، متاثرین کے ٹاکسیولوجی ٹیسٹ جاری ہیں اور تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
القرآن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-01-1