رپورٹ:مصطفی بزدار

ژوب کے ایک رہائشی نے منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے ایک ادارہ بنایا جہاں ایسے لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سنہ 2020 کے سروے کے مطابق تقریباً 90 لاکھ افراد اس عادت کا شکار ہیں۔ ان افراد کی بحالی کے لیے حکومت اور غیر حکومتی ادارے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں نشے کے عادی افراد نے پولیس کو کیسے چکما دیا؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کوئٹہ میں منشیات کے عادی افراد کے لیے علاج و بحالی کے مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں انہیں طبی، نفسیاتی اور معاشرتی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

ژوب کے اس رہائشی کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کو پناہ دینا ایک قابل ستائش اقدام ہے جو نہ صرف نشے کے عادی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور ذمہ داری کا بھی مظہر ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی میں انوکھا واقعہ، منشیات کے عادی 125 افراد کو عام شہریوں نے فرار کروا دیا

منشیات کے عادی افراد کی زندگی بحالی کے لیے اقدام کرنے والا ایک عام  شہری 2000 سے زائد منشیات کے عادی افراد کی زندگی بدل سکتا ہے تو ہماری حکومتیں اس موذی لعنت کی وجہ سے تباہ ہونے والی ان گنت زندگیوں بارے میں کیوں نہیں سوچتیں؟ مزید تفصیل جانیے مصطفیٰ بزدار کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان ژوب کوئٹہ نشے کے عادی افراد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان ژوب کوئٹہ نشے کے عادی افراد منشیات کے عادی افراد افراد کی کی زندگی کے لیے

پڑھیں:

لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

لاہور:

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے لاہور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ہولڈ بیگیج سرچ کاؤنٹر پر بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے گلابی رنگ کے ٹرالی بیگ کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور تلاشی کے دوران بیگ کے اندر موجود ایک سیاہ ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.6 کلو گرام آئس (میٹھ ایمفیٹامائن) برآمد ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد کیس اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ بروقت اور کامیاب کارروائی اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اے ایس ایف ملکی ہوائی اڈوں کو منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیا سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر لمحہ چوکس اور سرگرمِ عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے مزید برازیلی حکام پر پابندیوں کی دھمکی دے دی
  • عالمی ادارہ صحت نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی
  • پنجاب جیل خانہ جات میں وسیع پیمانے پر تبادلے، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری
  • تیرہ وادی :کالعدم ٹی ٹی پی کی بارودی مواد فیکٹری میں دھماکہ، 14 دہشتگرد ،10 شہری جاں بحق
  • پاک،سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ مسلم امہ کیلئے کامیابی کی نوید ہے،فیصل معیز خان
  • کمشنر گوجرانوالہ سید نوید شیرازی کی ترقی پر فرانس میں مقیم پاکستانیوں کا اظہار مسرت
  • موجودہ آمدن میں گزارا ہورہا ہے، سروے میں اخراجات پورا ہونے کا کہنے والے افراد کی شرح دگنی ہوگئی
  • تیراہ: آئی ای ڈی فیکٹری دھماکہ، 14 خوارج ہلاک ، 10 شہری جاں بحق
  • فیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم
  • لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی