اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) میانمار میں آنے والے شدید زلزلے سے تین ماہ بعد بھی ملک میں 60 لاکھ لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ اس آفت نے کئی سال سے جاری مسلح تنازع سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو مزید شدید بنا دیا ہے۔

28 مارچ کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک کے وسطی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی جس میں کم از کم 3,800 افراد ہلاک اور 5,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

زلزلے کے نتیجے میں منڈلے، ساگینگ اور میگوے جیسے بڑے شہروں میں عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے جبکہ 2021 میں ملک پر فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد 32 لاکھ لوگ پہلے ہی بے گھر تھے۔ Tweet URL

امدادی منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر (یو این او پی ایس) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جورگ موریرا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ لوگ تاحال اس زلزلے کے اثرات سے نہیں نکل سکے۔

(جاری ہے)

اس آفت سے ہونے والی تباہی نے خانہ جنگی، نقل مکانی اور شدید امدادی ضروریات جیسے مسائل کو دوچند کر دیا ہے۔امدادی وسائل کی ضرورت

انہوں نے بتایا ہے کہ زلزلے کے فوری بعد ادارے نے امدادی مقاصد کے لیے 25 ملین ڈالر کا انتظام کیا اور پانچ لاکھ لوگوں کو ضروری مدد فراہم کی گئی۔ اس ضمن میں لوگوں کو ہنگامی پناہ کا سامان اور پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا اور ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی ماہرین کو تعینات کیا گیا۔

تاہم، انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے مزید مدد درکار ہے۔ عالمی بینک کے مطابق زلزلے سے میانمار میں مجموعی طور پر 11 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ تعمیرنو پر اس سے دو تا تین گنا زیادہ اخراجات آئیں گے۔ بحالی کے اقدامات شروع کرنے سے قبل 25 ملین ٹن ملبے کو صاف کرنا بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تعمیرنو کے عمل میں لوگوں کو مرکزی اہمیت ملنی چاہیے اور اسے مشمولہ ہونے کے علاوہ قیام امن کی کوششوں سے بھی منسلک ہونا چاہیے۔

خواتین کے لیے بڑھتے خطرات

میانمار میں زلزلے نے خواتین اور لڑکیوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد انہی کی ہے اور اب انہیں تحفظ کے بڑھتے ہوئے مسائل بھی درپیش ہیں۔

جنسی و تولیدی صحت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایف پی اے) نے کہا ہے کہ تولیدی عمر کی 46 لاکھ خواتین کی صحت کو شدید خطرات درپیش ہیں جن میں 220,000 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

طبی مراکز ہونے والے نقصان، مون سون کے سیلاب اور عدم تحفظ کے نتیجے میں حمل و زچگی سے متعلق ہنگامی خدمات اور ایام حیض میں صحت و صفائی کی سہولیات تک رسائی میں خلل آیا ہے۔

گنجان اور کم روشنی والی پناہ گاہوں میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔طبی نظام پر دباؤ

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ہیضہ، ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، 31 مئی تک کسی بیماری کی بڑی وبا نہیں پھیلی لیکن پانی سے پھیلنے والے اسہال اور جلدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مون سون کی بارشوں نے عارضی پناہ گاہوں میں رہن سہن کے حالات کو اور بھی مشکل بنا دیا ہے۔ ذہنی صحت کی صورتحال بھی نازک ہے اور ایک جائزے میں 67 فیصد لوگوں نے بتایا کہ انہیں زلزلے اور ملک میں جاری خانہ جنگی کے باعث ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔

'ڈبلیو ایچ او' اور اس کے شراکت داروں نے تشنج اور کتوں کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری ریبیز سے تحفظ کے لیے 300,000 لوگوں کو ویکسین فراہم کی ہے لیکن رسائی کے مسائل اور امدادی وسائل کی قلت کے باعث بہت سے لوگ مدد سے محروم ہیں۔

طویل بحران

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ ملک میں 32 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 76 ہزار نے ہمسایہ ممالک میں پناہ لے رکھی ہے۔ تشدد کی ابتدائی لہر کے دوران نقل مکانی کرنے والے 10 لاکھ روہنگیا اس کے علاوہ ہیں۔

بارودی سرنگوں اور جنگ کے نتیجے میں جا بجا بکھرے گولہ بارود سے لاحق خطرات سے اعتبار سے میانمار دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے۔ گزشتہ سال کے ابتدائی نو مہینوں میں بارودی سرنگوں کی زد میں آ کر 889 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2023 میں یہ تعداد 1,052 تھی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لوگوں کو زلزلے کے کے لیے

پڑھیں:

پھولنگر:سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ، اہلکار زخمی

تھانہ صدر پتوکی کی حدود کرانی والا کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے ، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔سی سی ڈی پولیس واردات کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوگیا ،ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت علی شیر اوڑھ اور مشتاق اوڑھ کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی ،راہزنی ،قتل اور اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ہلاک ڈاکوئوں سے طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو بازو پر فائز لگا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق موقع سے فرار ہونے والے دیگر ڈاکوئوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • روس کے کوریل جزائر کے مشرق میں 6 شدت کا زلزلہ
  • حکومت ساڑھے 3 سال بعد بھی نیلم جہلم ڈیم سے بجلی کی پیداوار بحال کرنے میں ناکام
  • 100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی
  • 100 اور 1500 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہو گی۔
  • پھولنگر:سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ، اہلکار زخمی
  • غزہ: تباہ حال ہسپتال زخمیوں کا علاج معالجہ کرنے میں مشکلات کا شکار
  • کاغان کے ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی
  • ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث ورکرز نے پولز کے ذریعے اتر کر جان بچائی
  • پاکستان کی حالیہ بارشوں کو گلوبل وارمنگ نے تباہ کن بنایا. تحقیق
  • یورپ: یوکرین کے مہاجرین کو کون کتنی امداد دیتا ہے؟