گمنامی کی موت، خاموش تدفین۔۔۔ عائشہ خان کی قبر پر تختی تک نہ لگی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وہ جو کبھی ٹی وی اسکرین پر جگمگاتی تھیں، جو ہر فریم میں زندگی، جذبات اور فن کا مجسمہ بن کر ابھرتی تھیں، خاموشی سے اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ خان اپنی زندگی کے آخری ایام میں نہ صرف تنہا تھیں بلکہ گمنامی کی دھند میں بھی کھو چکی تھیں۔
عائشہ خان کی وفات اور تدفین، دونوں ہی خاموشی سے ہو گئیں۔ کوئی ہجوم، کوئی ہنگامہ، نہ ہی کوئی پرانا ساتھی، نہ کوئی کیمرہ، نہ شوروغل — صرف خاموشی، ایک اداس ہوا، اور وہ قبر جس پر کوئی نام کی تختی بھی نصب نہ کی گئی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق، عائشہ خان کی میت ان کے اہل خانہ نے پولیس کی موجودگی میں وصول کی۔ فیصل ایدھی نے بتایا کہ جب انہیں اطلاع ملی تو وہ خود بھی حیران رہ گئے کہ ایک مشہور اداکارہ اس حالت میں، اس تنہائی میں، خاموشی سے رخصت ہو چکی ہے۔
گورکن نے بتایا کہ تدفین میں صرف دو لوگ آئے تھے، کوئی دعائیہ کلمات بھی نہ تھے، جیسے وقت اور حالات نے بھی ان کی موت کو نظرانداز کر دیا ہو۔
سینیئر اداکار اسلم شیخ نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ مرحومہ کے خاندان کو بدنام نہ کریں، وہ ایک فنکارہ تھیں، اور فنکار کا دل بہت نازک ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں سے باز رہا جائے۔
اداکارہ صبا فیصل اور فرحان علی آغا نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ خان کے جانے کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ صبا فیصل نے کہا، ’ہم نے اس کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا، اس کی مسکراہٹ اور آنکھوں کی چمک آج بھی ذہن میں زندہ ہے، یہ دنیا کتنی بےوفا ہے۔‘
فرحان علی آغا نے کہا، ’ہم سب وقت کے مسافر ہیں، شہرت، دولت، تالیوں کی گونج… سب کچھ ایک دن ختم ہو جاتا ہے، لیکن ایسی خاموشی؟ ایسا تنہا انجام؟ یہ ہم سب کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔‘
عائشہ خان کی زندگی جیسے پردۂ اسٹیج پر شروع ہوئی تھی، ویسے ہی بغیر کسی پردہ گرنے کے، خاموشی میں اختتام پذیر ہو گئی۔ شاید یہی زندگی ہے… ایک دن جو سب کے سامنے ہو، اور اگلے دن… مکمل گمنامی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عائشہ خان کی
پڑھیں:
ببرک شاہ نے اداکارہ ریما کو اوور ریٹڈ کیوں قرار دیا؟
پاکستانی فلم اور ٹیلی وژن کے معروف اداکار ببرک شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں ماضی کی مشہور فلمی اداکارہ ریما خان کے فن سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ ریما خان کو ہمیشہ ان کی خوبصورتی اور رقص کی وجہ سے سراہا گیا، لیکن فنکار کے طور پر وہ اتنا مضبوط مقام حاصل نہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا ریما جی کو اوورریٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلاشبہ بہت خوبصورت تھیں اور بہترین ڈانسر تھیں، لیکن اداکاری میں انہوں نے خود کو اس طرح نہیں منوایا۔ اگرچہ انہوں نے فلم ’نکاح‘ میں اپنی اداکاری کو بہتر بنانے کی کوشش کی، مگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ وہ زیادہ تر پرفارمنس آرٹ کی طرف مائل تھیں اور بطور فنکار ان کی پوزیشن کمزور رہی۔
ببرک شاہ نے اداکارہ صائمہ اور میرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کو حقیقی فنکار کے طور پر منوایا۔ ان کے مطابق صائمہ ایک مضبوط اداکارہ کے طور پر ابھریں اور بعد میں میرا نے بھی اپنی اداکاری کے ذریعے خود کو ثابت کیا۔
انٹرویو میں ببرک شاہ نے وینا ملک کے بارے میں بھی رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی آرٹسٹ تھیں، تاہم ان کا انداز فلمی اداکاری کے بجائے پیروڈی کے لیے زیادہ موزوں تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکاری ببرک شاہ پاکستانی فلمیں ریما صائمہ میرا