شہدا کا خون قوم کے استحکام کی بنیاد ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید ہونے والے میجر معیز عباس کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی اداکردی گئی، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی اور اعلیٰ فوجی حکام نے نماز جنازہ میں کی شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ میجر سید معیز عباس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، انہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کی اور بہادری قربانی اورحب الوطنی کی بلندروایات قائم کیں۔
صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم شہید کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور دفاع وطن کے لیے ان کی قربانی کوسلام پیش کرتی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ہم شہدا کے قرض دار ہیں، شہدا کا خون قوم کے استحکام کی بنیاد ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خارجیوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، ان کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔
مسعود پیزشکیان کا پاکستان کی مستقل حمایت پرشہباز شریف کا شکریہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا میجر طفیل محمد شہید کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میجر طفیل محمد شہید(نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے 1958 میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جامِ شہادت نوش کیا اور جرات و بہادری کی لازوال تاریخ رقم کی۔ یہ بات انہوں نے میجر طفیل شہید (نشان حیدر ) کی 67 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔(جاری ہے)
سپیکر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کو ان کی67 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔قوم اپنے اس بہادر ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے،شہدا قوم کے محسن اور ہیرو ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہدا اور ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔