تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا جو اب رکنے والی نہیں ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

کیلیفورنیا(سب نیوز) تحریکِ انقلاب کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے، اور یہ جنگ وقتی نہیں بلکہ مسلسل شدت اختیار کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ جنگ صرف میدانِ جنگ میں نہیں، بلکہ نظریات، معیشت، اور عالمی طاقتوں کی پالیسیوں میں بھی لڑی جا رہی ہے۔


اپنے ایک بیان میں محمد عارف کا کہنا تھا کہ دنیا کو جس امن کی امید دلائی جا رہی ہے، وہ محض ایک فریب ہے،عارضی وقفے اور خوشنما وعدے صرف جنگی تیاریوں کے لیے وقت حاصل کرنے کا حربہ ہیں نہ کہ اصل امن کی کوشش۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ دنیا میں امن کے دعویدار بنے پھرتے ہیںدراصل وہی جنگ کے اصل محرک اور ذمہ دار ہیں۔یہ لوگ اپنے دشمنوں کو مکمل تباہ کرنے کے لیے امن کی آڑ میں سازشیں کرتے ہیں۔


محمد عارف نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں، میرے خیال میں7 جولائی 2025 ایک خطرناک دن ہو سکتا ہے، لوگوں کو ہوشیار رہنا ہوگا، تیار رہنا ہوگا، اور سچ کو سمجھنا ہوگا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات کا درست ادراک کریں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے خود کو ذہنی و عملی طور پر تیار رکھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو ہم دوبارہ حملہ کریں گے، صدر ٹرمپ اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل سابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان ایف آئی اے میں تعینات اسلام آباد ہائی کورٹ: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ اسلام آباد میں پہلی بار رومانوی بلاؤز کے بین الاقوامی دن کی تقریب کا انعقاد قومی اسمبلی؛ اپوزیشن نے خزانہ ڈویژن کے بجٹ پر کٹوتی کی 60 تحاریک پیش کردیں علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، عدالت نے کیا کہا؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

عارف علوی بطور سابق صدر مملکت سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی کیس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی بطور سابق صدر سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے درخواست گزار کو جواب الجواب کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔دوران سماعت اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے عدالت میں جواب داخل کرواتے ہوئے کہا کہ باتھ آئی لینڈ میں بنگلہ نمبر 5 کسٹم افسر شہاب امام کو وفاقی حکومت کے افسر کے طور پر الاٹ کیا گیا تھا۔ اس بنگلے کی الاٹمنٹ کے متعلق عدالتی چارہ جوئی جاری ہے اور عدالتی حکم امتناع کے باعث مجاز اتھارٹی کوئی بھی اقدام کرنے سے قاصر ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • عارف علوی بطور سابق صدر مملکت سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی کیس
  • بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان
  • عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ کی فراہمی کی درخواست، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا جواب جمع
  • 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیسری بار مؤخر
  • صدر ٹرمپ کی دعوت: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر امریکا روانہ
  • عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
  • کولکتہ ٹیسٹ میں پچ تیار کرنے کا مشورہ کس کا تھا؟ گنگولی نے نام بتا دیا
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت
  • جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا ،ڈی جی آئی جی ٹریفک
  • ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے خطرہ، بین الاقوامی ادارے معاونت کریں: وزیر خزانہ