بھارتی فلم میں کام کیلئے ہانیہ عامر پر تنقید کرنے والی نادیہ خان کا یوٹرن
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کیساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی تاہم ان پر گزشتہ دنوں بھارتی فلم میں کام کرنے پر تنقید کرنے والی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اس مرتبہ یوٹرن لے لیا ہے۔
پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے درمیان اداکارہ نادیہ خان نے ہانیہ عامر کو بھارتی فلم میں کام کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کا بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوا تھا۔
تاہم اب جب ہانیہ کی فلم ریلیز ہونے والی ہے اور اس کا ٹریلر ثابت کرچکا ہے کہ ہانیہ عامر اس فلم کا حصہ ہیں تو نادیہ خان نے بھی اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا ہے اور ہانیہ کی حمایت میں بول پڑی ہیں۔
https://www.
نادیہ خان نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پروگرام میں کہا کہ ’یہ فلم ریلیز ہورہی ہے 27 جون کو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ، کرلو جو کرنا ہے‘۔
نادیہ کا یہ بیان سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے جس پر اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح اب نادیہ کو ان کے اس یوٹرن پر ٹرول کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ جب نادیہ خان کو معلوم ہوا کہ اتنا سب ہونے کے باوجود بھی ہانیہ فلم میں ہیں تو انہوں نے اپنا بیان تبدیل کرلیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نادیہ خان نے ہانیہ عامر فلم میں
پڑھیں:
لاہور: جیولرز کی دکانوں سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون گرفتار
لاہور:نواں کوٹ پولیس نے جیولری شاپس سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ مختلف سناروں کی دکانوں پر جاتی اور موقع دیکھ کر وہاں سے سونا اور نقدی چوری کر لیتی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ کو سنار کی دکان سے انگوٹھی چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمہ کے خلاف پہلے بھی سونے کی چین اور انگوٹھی چوری کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ملزمہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ملزمہ کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور سونے کی انگوٹھی بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او نواں کوٹ فاروق اعظم اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس ہر وقت متحرک ہے۔