اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے گئے ایرانی جنرل زندہ سامنے آگئے, ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی کے بارے میں اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبریں غلط ثابت ہوئی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنرل قانی کو تہران میں ہونے والے ایک عوامی جشن میں زندہ اور خیریت سے دیکھا گیا۔
جنرل قانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں تہران کی سڑکوں پر عوام کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکی جریدے اور بعض مغربی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 جون کو اسرائیلی فضائی حملے میں جنرل قانی شہید ہو گئے تھے۔ تاہم، یہ ویڈیو ان دعوؤں کی واضح تردید بن کر سامنے آئی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ایرانی رہنماؤں کی شہادت کی غلط خبریں پھیلائی گئی ہوں۔ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کے بارے میں بھی جھوٹی خبر سامنے آئی تھی، جنہوں نے چند دن قبل خود ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ زندہ ہیں اور قربانی دینے کو تیار ہیں۔
Iranian General Esmail Qaani RISES from the DEAD
Declared ‘assassinated’ June 13 after Israeli airstrikes by NYT
Now reportedly seen at Tehran’s ‘Victory Celebration’ — SNN footage pic.
تہران میں ہونے والے اس جشنِ فتح میں ہزاروں افراد شریک تھے، جو ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد منعقد ہوا۔ جنرل قانی کی موجودگی نے ایرانی عوام کے حوصلے مزید بلند کر دیے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں جعلی پیر کا شہری پر بدترین تشدد
راولپنڈی میں جعلی پیر نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے میں جعلی پیرنے شہری پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے جعلی پیر کامران خان المعروف پیر لٹکن شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، فوٹیج میں ملزم ایک ضعیف العقیدہ شخص کو تشدد کرتا، معافیاں منگواتا اور زمین پر لٹا کر مارتا دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جعلی پیر لٹکن شاہ پر مقدمہ پولیس اہلکار شہزاد احمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پیر لٹکن شاہ ایک شخص پر تشدد کر رہا تھا، ملزم متاثرہ شخص سے معافیاں منگوانے کے ساتھ دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق پیر لٹکن شاہ لوگوں پر کالا جادو اور روحانی علاج کرتا ہے،جو خلاف قانون ہے،جادو ٹونا عامل سحر قابل سزا جرم ہے،پیر لٹکن شاہ کی ویڈو آج دوپہر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ملزم ایک شخص پر ڈنڈے سے تشدد کرکے معافیاں منگوا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ ایف آئی آر کے اندراز کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔