سمیٹری گروپ نے پاکستان کا پہلا جنریٹیو اے آئی تخلیقی اسٹوڈیو لانچ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
سمیٹری گروپ لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر پاکستان کا پہلا جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس تخلیقی اسٹوڈیو لانچ کر دیا ہے۔
کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتایا کہ AffairStudio.ai کا مقصد برانڈز کے لیے تخلیق اور رابطے کے انداز کو ذہین کہانی گوئی کے ذریعے نئے سرے سے متعارف کروانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یہ اسٹوڈیو ملک میں اشتہاری فلموں جیسے مواد کی تیاری کے انداز کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس کا آغاز سمیٹری گروپ کی مصنوعی ذہانت پر مبنی تخلیقی حل کی جانب حکمت عملی کے تحت توسیع کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل تبدیلی اور برانڈ انگیجمنٹ میں جدت کی قیادت کرنا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سمیٹری گروپ AffairStudio.
مزید پڑھیں:
کمپنی کے مطابق، یہ منصوبہ انسانی جذبات اور ذہین ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے اگلی نسل کے تخلیقی ماڈلز کی قیادت کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سمیٹری گروپ لمیٹڈ ایک معروف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور تجربات پر مبنی کمپنی ہے، جو ڈیجیٹل اسٹریٹجی، ٹرانسفارمیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیجیٹل کامرس، ڈیٹا سائنس، موبیلیٹی، ریٹیل/ریسرچ اور انٹرایکٹو مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں کاروباری افعال کی ڈیجیٹلائزیشن میں مہارت رکھتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹیفیشل انٹیلیجنس پاکستان اسٹاک ایکسچینج تخلیقی اسٹوڈیو ڈیٹا سائنس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیٹری گروپ لمیٹڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آرٹیفیشل انٹیلیجنس پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈیٹا سائنس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیٹری گروپ
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بیف برآمدی معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بیف برآمدی معاہدہ طے پا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیف کمپنی نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکس چینج کو فراہم کردیں، فروزن بیف یو اے ای کو صنعتی و گھریلو پراسیسنگ کیلئے برآمد کیا جائے گا، معاہدے کے مطابق کمپنی 81لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت برآمد کرے گی۔
مزید :