26 نومبر احتجاج؛ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماوں اور ورکرز کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات سے متعلق کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے کیس کی اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ استغاثہ کے گواہان کی جانب سے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔
بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں، دونوں ملزمان میں عبوری ضمانت پر ہیں۔ علی امین گنڈا اور بشریٰ بی بی کی حد تک تاحال مقدمے کا چالان پیش نہیں ہوا۔
سردار محمد مصروف خان وار آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق تمام افسران فی الفور فیلڈ میں جا کر کارروائیاں یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جس علاقے کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پر کی جائیں۔