چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم کی اطالوی مین اسٹریم میڈیا میں وسیع پزیرائی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم کی اطالوی مین اسٹریم میڈیا میں وسیع پزیرائی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر،چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشر کی جائے گی۔ اس پروگرام کا “پری ویو” اٹلی کے 40 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا اداروں پر پیش کیا گیا جسے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وسیع پزیرائی ملی ہے۔
یہ پروگرام شان دار روایتی چینی ثقافت کے ورثے اور ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کے تصورات کی کہانی بیان کرتا ہے، اور ثقافت کی خوشحالی اور ثقافتی طاقت کو مضبوط کرنے سے متعلق ان کی گہری سوچ کو اجاگر کرتا ہے، ساتھ ہی ثقافتی ورثے کی اہمیت اور تاریخی تسلسل کے تحفظ کے بارے میں ان کے جذبات کو بھی دکھاتا ہے۔ پروگرام میں ان مقامات کی عکاسی کی گئی ہے جہاں شی جن پھنگ نے اپنے فرائض انجام دیے، ایسے لوگوں کے انٹرویوز لیے گئے جو ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں، اور واضح اور متاثر کن مثالیں پیش کی گئی ہیں
۔اس پروگرام کے ذریعے غیر ملکی ناظرین چین کی اُن عملی کوششوں کو دیکھ سکتے ہیں جو جدید دور میں تہذیب کی اصل کی جستجو اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے کی جا رہی ہیں، اور چینی ثقافت کی طویل تاریخ، اس کے وسیع اور گہرے مفہوم و افکار، اور اس کی مقبولیت کی کھلی صلاحیت کو جان سکتے ہیں۔اسی روز سی ایم جی کے تحت ایک تصویری نمائش کی ثقافتی سرگرمی بھی شروع ہو گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنویں چین۔ جنوبی ایشیا ایکسپو باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئی ستائیسویں شنگھائی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں گولڈن گوبلٹ ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، پولیس کا انکشاف ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کراچی میں فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد ثمینہ پیرزادہ نے جنات سے متعلق خوفناک واقعہ سُنا دیا، اداکارہ نے کیا دیکھا؟ پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں، حمزہ علی عباسیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔