ایک سو نوے ملین پائونڈز کیس ،عمران خان ، بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیل پر نیب نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں سزاوں کیخلاف اپیل میں مقدمے کی پیروی کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب)نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ کیس میں اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل پراسیکیوٹر کا تقرر کر دیا ہے، چیئرمین نیب کی منظوری سے جاوید ارشد ایڈووکیٹ کی بطور اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی ابتدا میں دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاونڈ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطل کرنے کی اپیل پر نیب پراسکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔سزا معطلی کی اپیل پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی تھی۔
بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اور موقف اختیار کیا تھا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منتوں، مرادوں اور دعاوں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی۔بعد ازاں عدالت عالیہ نے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی، کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر قتل کرنے والی ماں گرفتار راولپنڈی، کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر قتل کرنے والی ماں گرفتار نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے بیوروکریٹس کو ترقیاں مل گئیں ، کون کونسے آفیسران کو پروموشنز ملیں، نوٹیفکشن سب نیوز پر ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپیشل پراسیکیوٹر بشری بی بی کی اسلام آباد اپیل پر کر دیا

پڑھیں:

ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف حکومت سندھ کی اپیل مسترد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-08-4

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری نے محکمہ صحت سندھ کے ملازم کی ترقی کا کیس، عدالت نے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف حکومت سندھ کی اپیل مسترد کردی ۔ سروس ٹریبونل نے محکمہ صحت سندھ کے ملازم ڈاکٹر خداداد کو 2012 سے 19 گریڈ میں ترقی دینے کا حکم دیا تھا درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ حکومت سندھ نے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، خداداد  کو 2016 میں جھوٹے الزامات پر برطرف کیا تھا، عدالت سے ڈاکٹر خداداد کی بحالی ممکن ہوئی، بحالی کے بعد انہیں ترقی نہیں دی گئی، درخواست گزار کے ساتھ بھرتی ہونے والے 2012 سے ہی 19 گریڈ میں ترقی حاصل کر چکے ہیں، ہم نے حصول انصاف کیلیے سروس ٹریبونل میں درخواست دے دی، حکومت سندھ نے ریٹائر منٹ سے ایک روز قبل درخواست گزار کو 19 گریڈ میں ترقی دے دی، بعدازاں سروس ٹریبونل نے 2012 سے ڈاکٹر خداداد کو گریڈ 19 میں ترقی کا حکم دیا، عدالت نے سروس ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • قطر نےآئی سی سی پراسیکیوٹر کیخلاف الزامات کو جھوٹا قرار دے کر مداخلتی مہم کی تردید کر دی
  • کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج
  • ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف حکومت سندھ کی اپیل مسترد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور
  • عمران خان کے کیسز سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت