فتنہ خوارج سے لڑتے ہوئے شہید میجر معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج سے لڑتے ہوئے شہید میجر معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
خوارج کیخلاف آپریشن: بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنیوالے میجر معیز شہید27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے پاک فوج کے میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میجر معیز عباس اور لاںس نائیک جبران اللّٰہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے، دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ میجر معیز عباس شہید کی قربانی بہادری اور قربانی حب الوطنی کی اعلیٰ روایتوں کی علمبردار ہے، ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں، شہداء کا لہو ہمارے وطن کی بنیاد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آئین کا جنازہ پڑھا دیا گیا، سیف اللہ ابڑو نے عمران خان سے غداری کی، مشعال یوسف زئی کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر مشعال یوسف زئی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی صورت میں آئین کا جنازہ پڑھا دیا گیا ہے۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر عمران خان سے غداری کی۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی جو خود کو آئین کا مؤجد اور محافظ سمجھتی تھی وہ خود آئین کا جنازہ پڑھانے اور تدفین میں پیش پیش ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی ترمیم سیف اللہ ابڑو مشعال یوسف زئی وی نیوز