گلشن اقبال ٹائون ،1ارب 62کروڑ 45لاکھ روپے کا بجٹ منظور
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال ٹاؤن کونسل کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2025-26 ٹاؤن کونسل اجلاس میں چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کی صدارت میں پیش کیا گیا، جسے تمام اراکینِ کونسل نے اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا۔ بجٹ کا مجموعی حجم 1 ارب 62 کروڑ 45 لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے بجٹ کو ترقی، شفافیت اور مشاورت کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران اور عوامی نمائندے ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ بجٹ کی تیاری میں بین الاقوامی معیار اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھا گیا، جبکہ شہریوں کی آراء و تجاویز کو بھی شامل کیا گیا تاکہ عوام کو بلدیاتی سطح پر زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات فطری ہیں، لیکن انہیں باہمی مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ میں طے شدہ آمدنی کے اہداف کا 82 فیصد صرف 11 ماہ میں حاصل کرلیا گیا، جو بجٹ کی حقیقت پسندی اور مالی نظم و ضبط کا مظہر ہے۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اسلم کلمتی نے کہا کہ گلشن اقبال کے تمام اراکینِ کونسل ایک خاندان کی مانند ہیں۔ منظور شدہ بجٹ میں بنیادی بلدیاتی خدمات ،صفائی و ستھرائی ،سڑکوں کی مرمت ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بہتری ،پارکس کی بحالی ودیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ رکھے گئے ہیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی و دیگر تمام اراکین کونسل سمیت محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد میں بھی ضمنی انتخابات آج ہوں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-2-16
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلع حیدرآباد میں آج مختلف یونین کونسل کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگاواضح رہے کہ ضلع حیدرآباد میں ٹوٹل 6 سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جن میں ایک یوسی 94 ٹائون میونسپل کمیٹی سچل سرمست پر چیئرمین، یوسی 106 ٹائون میونسپل کمیٹی میاں سرفراز پر وائیس چیئرمین جبکہ یوسی 19 ٹائون میاں سرفراز، یوسی 39 ٹی ایم سی پریٹ آباد، یوسی 50 ٹی ایم سی پریٹ آباد، یوسی یوسی 112 ٹی ایم سی شاہ لطیف آباد پر جنرل وارڈ ممبر کے لیئے پولنگ آج بروز بدھ 24 ستمبر 2025 کو منعقد ہو گی۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 18 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،ان نشستوں پر انتخاب کے لیے کل 6 سیٹیں ہیں، جن میں 1 چیئرمین، 1 وائس چیئرمین اور 4 جنرل کونسلر شامل ہیں۔پولنگ اسٹیشنز کی تقسیم ھوسڑی: 7حالی روڈ: 5اے سیکشن: 3پنیاری: 2سخی پیر: 1پولنگ اسٹیشنز پر 220 افسران واہلکار تعینات ہونگے جبکہ 100اہلکار کوئیک ریسپانس پر ہونگے مجموعی طور 450 سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ضلعی پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ موبائل پٹرولنگ کے ساتھ ساتھ کوئیک ریسپانس فورس بھی ہر وقت تیار رہے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پُرامن رہیں اور اپنے ووٹ کے حق کو آزادانہ اور پُرامن ماحول میں استعمال کریں۔