Jang News:
2025-08-11@06:09:12 GMT

جب تک امن نہیں آتا فاٹا میں ٹیکس نہ لگایا جائے: اسد قیصر

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

جب تک امن نہیں آتا فاٹا میں ٹیکس نہ لگایا جائے: اسد قیصر

اسد قیصر—فائل فوٹو

رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارا بنیادی مطالبہ ہے فاٹا پر جو ٹیکس لگایا گیا اس کی کوئی وجہ نہیں، جب تک امن نہیں آتا تب تک ٹیکس نہ لگایا جائے، ہمیں امن دیں تو پھر ہم ٹیکس بھی دیں گے۔

اسد قیصر نے کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہ ہونے کی وجہ بتادی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا جو قانونی حق ہے وہ دیا جائے، انہیں اس وقت ناجائز طور پر جیل میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ اپنے حق کے لیے کھڑی ہو، عدلیہ کے کام میں مداخلت کی جا رہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، فاٹا کی ڈیولپمنٹ کے لیے ایک ہزار ارب روپے کی بات ہوئی تھی۔

اسد قیصر نے کہا کہ ابھی تک فاٹا کی ڈیولپمنٹ کے لیے کچھ بھی نہیں دیا گیا، ہم اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مزاحمت کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسد قیصر کی پریس کانفرنس گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے،عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسےگمراہ کن اور حقائق کے منافی” قرار دیا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات عوام کے مفاد میں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، جس کے واضح اشارے مختلف معاشی اشاریوں سے ملتے ہیں۔
ترسیلات زر، کرنٹ اکاؤنٹ اور مہنگائی پر حقائق واضح ہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا آپ کو یہ قابل قبول نہیں کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر کی سطح کو چھو چکی ہیں؟ کیا آپ یہ بھی تسلیم نہیں کرتے کہ کرنٹ اکاؤنٹ اب 2.1 ارب ڈالر سرپلس ہو چکا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان نظر آ رہا ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ مسلسل بلندی کی جانب گامزن ہے اور معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
 عالمی اداروں کی درجہ بندی بہتر، اپوزیشن پھر بھی تنقید پر بضد
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے درجہ بندی میں بہتری کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
کیا یہ حقیقت آپ کو تسلیم نہیں ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے؟
9 مئی کے واقعات پر سزا، اپوزیشن کو انصاف سے تکلیف 
وفاقی وزیر اطلاعات نے 9 مئی 2023 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُس دن ایک منظم سازش کے تحت ریاستی اداروں پر حملے کیے گئے۔ ان سنگین جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزائیں سنائی جا رہی ہیں، جن کا فیصلہ شفاف اور منصفانہ ٹرائل کے بعد ہوا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کو اصل تکلیف اسی بات کی ہے کہ ریاست پر حملے کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔
سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے حقائق تسلیم کریں: حکومت کا اپوزیشن کو پیغام
عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے معاشی بہتری اور قومی اداروں کی کامیابیوں کو تسلیم کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو گمراہ کرنے کی سیاست اب قابلِ قبول نہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • عطاء اللہ تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا
  • باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتے ہیں، اسد قیصر
  • باجوہ کو ایکسٹینشن دینا سب سے بڑی غلطی تھی، اسد قیصر نے قوم سے معافی مانگ لی
  • اسد قیصر کی پریس کانفرنس گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے،عطاء اللہ تارڑ
  • نئی انڈسٹریل پالیسی تیار، رواں ماہ وفاقی کابینہ سے منظوری متوقع
  • ملک میں موجودہ نظام عملاً آئینی ہے اور نہ قانونی ہے، اسد قیصر
  • حکومت کا صنعتوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ
  • حکومت، ایف بی آر اور پرال کا جدید ڈیجیٹل ٹیکس سروسز فراہم کرنے کا عزم
  • آپریشن بنیان مرصوص میں پارلیمنٹ کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات
  • 2018 کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی، غلطی کی، اسد قیصر