بجٹ منظوری مجبوری تھی، عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی بحران سے بچنے کے لیے بجٹ منظور کیا، بانی تحریک انصاف عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اسمبلی توڑنے کا اختیار ہے، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔
امین گنڈاپور نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، بطور وزیراعلیٰ مجھے کسی بھی جیل میں ملاقات کا حق حاصل ہے، عمران خان سے ملاقات ہمارا آئینی اور سیاسی حق ہے، ملاقات نہیں کرائی گئی تو آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کراتے نہیں ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ سخت باتیں کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئینی بحران سےبچنے کے لیے بجٹ منظور کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہورہا، ہم احتجاجاً کسی فنانس کمیٹی میں شرکت نہیں کریں گے، یہ جب پھنسیں گے تب عمران خان سے ملاقات کرائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم احتجاج کریں تو گولیاں ماری جاتی ہیں، ملک میں آئین اور قانون کو روندا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمران خان سے ملاقات امین گنڈاپور نے گنڈاپور نے کہا نے کہا کہ علی امین
پڑھیں:
جج صاحب بتادیں آپ پر پریشر کس کا ہے‘ گنڈاپور
اسلام آباد(وقائع نگار)وزیر اعلی خیبرپی کے علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایسے چل رہا ہے کہ ایک کیس میں سزا ہو گی تو دوسرا سنیں گے،جج صاحب بتا دیں آپ پر پریشر کس کا ہے؟،ہم سب نے مرنا ہے ہم سب نے اللہ کو جواب دینا ہے،جج صاحب جتنا بڑا منصب ہے اتنا زیادہ حساب ہو گا،25کروڑ عوام آپ کی جانب دیکھ رہی ہے جج صاحب آپ بتائیں کہ کس کا دبائوہے؟،جس طرح نظام چلا رہے ہیں ایسے نظام نہیں چلتا، عمران خان قوم کے لیے کھڑا ہے قوم نے ساتھ دیا ہے،عمران خان ہمارے بچوں کے لیے لڑ رہا ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،جیسے نظام آپ چلا رہے ہیں ایسے چل نہیں سکے گا،عمران خان کے حکم کے مطابق تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔