data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کو تفصیلی بحث و مشاورت کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، جس میں شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے 55 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

بجٹ اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی، جب کہ ان کے ساتھ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی بھی موجود تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نئے مالی سال کا یہ بجٹ شہر میں یکساں ترقی کو یقینی بنائے گا اور تمام 246 یونین کمیٹیوں میں بغیر کسی تفریق کے ترقیاتی اسکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی والوں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے اور اس بجٹ کے تحت ہر علاقے کو ترقی کے عمل میں برابر شریک کیا جائے گا۔

بجٹ اجلاس کی ایک اہم بات یہ تھی کہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کونسل اراکین کو اظہارِ رائے کا موقع دیا گیا، جسے تمام حلقوں نے سراہا۔ پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ بجٹ پر کھلی بحث خوش آئند عمل ہے اور تنقید ضرور ہونی چاہیے مگر وہ تعمیری ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر کے 71 فیصد ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور اگر کرپشن کا کوئی مسئلہ ہے تو اسے مل بیٹھ کر حل کیا جانا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کی جماعت کی طرف سے بجٹ میں بہتری کے لیے تجاویز دی گئیں اور وہ چاہتے ہیں کہ شہر میں انصاف کے ساتھ ترقیاتی کام ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف تنقید نہیں بلکہ اصلاح ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

نجمی عالم نے کہا کہ ہر ٹاؤن اور یونین کمیٹی کو مساوی فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں اور ہر یوسی کے لیے 2کروڑ روپے کی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئی ہیں۔ انہوں نے نالوں میں پلاسٹک بیگز کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی پر ہر یوسی میں عمل درآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ بیچ ریزورٹس جیسی شہری سہولیات میں کونسل ممبران کے لیے رعایت ہونی چاہیے تاکہ وہ خود بھی سہولتوں سے مستفید ہوں اور ان کا معائنہ کر سکیں۔

ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نے اپنی گفتگو میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے گئے اور سابق میئر مصطفیٰ کمال بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ سب سے زیادہ مالی امداد انہیں سندھ حکومت اور آصف علی زرداری سے ملی تھی۔

میئر کراچی نے آخر میں تمام کونسل اراکین کو بجٹ کی منظوری پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ سال کے دوران تمام بلدیاتی نمائندے عوامی فلاح کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو جدید اور خوبصورت شہر بنانے کے لیے تمام جماعتوں اور نمائندوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

بجٹ سیشن کے اختتام پر سٹی کونسل کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

سیرتِ نبوی ؐ تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے‘جماعت اہلسنّت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ پیر سید عبد القادر شاہ شیرازی نے کہا کہ سیرتِ نبوی ؐ تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔میلاد النبی ہمیں نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد یاد دلاتا ہے۔ آج اْمتِ مسلمہ کو اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ اسوہ رسالت کو زندگی کا مرکز و محور بناناہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے میڈیکل کالجز کیلیے داخلہ پالیسی منظور، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار
  • عدالت عظمیٰ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس سماعت کیلیے مقرر
  • جامعہ پشاور میں طلبہ دھرنا کامیاب: فیسوں میں کمی سمیت تمام مطالبات منظور
  • جامعہ پشاور: طلبہ دھرنا کامیاب، تمام مطالبات منظور، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت کی مبارکباد
  • سیرتِ نبوی ؐ تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے‘جماعت اہلسنّت
  • انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ؛ غزہ میں امن فوج کیلیے 20 ہزار سے زائد اہلکار بھیجنے کا اعلان
  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد کا انعقاد، میئر کراچی کی شرکت
  • جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ پر مشاورت مکمل، اعلان جلد متوقع
  •  پنجاب حکومت کا شہری سہولت اور ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کا بڑا فیصلہ
  • وزیر اعلی نے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے‘ عظمی بخاری