حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم نے بجٹ کی حمایت کی، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشی ہے اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم نے بجٹ کی حمایت کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا پی ٹی آئی دور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مد میں رقم کم کی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے ہے کہ ہم نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی بات کی، سولر پر ٹیکس بھی پی پی کے اعتراض کے بعد کم کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے سولر سے متعلق ہمارے مطالبات کو مانا اس لیے ہم نے سپورٹ کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہمارے مطالبات مانے گئے، ایف بی آر کی گرفتاری کو قابل ضمانت قرار دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو حکومت نے نے کہا
پڑھیں:
امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے نمائندے جلد کراچی آکر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا۔