دو عام تعطیلات، عوام کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان ہونے سے عاشورہ کی تعطیلات کا بھی تعین ہو گیا۔
پاکستان میں محرم الحرام کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے۔ اس طرح حکومت کے پہلے کئے گئے اعلان کے مطابق عاشورہ کی دو چھتیاں ہوں گی جو نو اور دس محرم کو ہوں گی۔ نو اور دس محرم کو عاشورہ کی چھٹیاں 5 اور 6 جون کو ہونے کا تعین ہو گیا ہے۔
سرکاری ملازموں کو اس سال عاشورہ کی عملاً ایک ہی تعطیل مل رہی ہے کیونکہ 6 جون کو اتوار ہے۔ ابھی یہ طے نہیں کہ آیا حکومت اتوار کی معمول کی ہفتہ وار چھٹی کے روز عاشورہ آنے کو مدنظر رکھ کر سرکاری ملازموں کو عاشورہ کی تعطیل پیر کے متبادل دن دینے پر غور کرے گی یا نہیں۔ یکم محرم الحرام 27 جون کو ہونے کے بعد اب 5 جون اور 6 جون کو عاشورہ کی دو سرکاری تعطیلات ہونا طے ہے۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں کسی بھی وقت ان تعطیلات کا رسمی اعلان نوٹیفیکیشن کر کے کر دیں گی۔
شیعہ اور مسلمانوں کیلئے ماہ محرم مقدس مہینوں میں شامل ہے۔ عاشورہ کے دن اور اس سے ایک دن پہلے بھی تمام اہل اسلام اپنے اپنے عقائد اور روایات کے مطابق عبادات اور واقعہ کربلا ک یاد مین تمام وقت مصروف رہتے ہیں۔ انہین سہولت فراہم کرنے کے لئے ان دو دنوں کو عام تعطیل کی جاتی ہے۔
سرکاری تعطیل ہونے کے باوجود پاکستان بھر مین نو محرم کو بازار کھلے رکھے جاتے ہیں اور معمول کے مطابق زندگی کے دوسرے کام بھی چلتے رہتے ہیں البتہ دس مھرم کو تقریباً سبھی کاروبار مکمل بند ہو جاتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت یکم محرم کو نئے ہجری سال کے آغاز کی سرکاری چھٹی کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عاشورہ کی محرم کو جون کو
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک کا اعلان
اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔
تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے کیا۔
علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ قوم 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمانتحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی جب اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے، قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔
سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین ریاست اور باسیوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہوتا ہے، مجھ سے آئین کے تحفظ کا 5 بار حلف لیا گیا ہے۔ عوام بھی پوچھتے رہے کہ کب تحریک کی ابتدا ہونی ہے، جس طرح یہ آئین کی بنیادوں کو ہلا رہے ہیں تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ عوام کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا لہٰذا ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں، کل رات سے ہماری ملک گیر تحریک شروع ہو جائے گی، ہمارا کل رات سے ایک ہی نعرہ ہوگا جمہوریت زندہ باد آمریت مردہ باد، ہمارا تیسرا نعرہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بتائیں گے پاکستان کے عوام جو چاہیں گے وہی فیصلہ ہوگا، ہم بتائیں گے کہ آئین بالادست، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی۔