پنڈی بھٹیاں، شادی کی تقریب میں جھگڑا، دولہے کی ٹانگیں توڑ دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
حافظ آباد(نیوز ڈیسک)ضلع حافظ آباد کے گاؤں بھنسیکا میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ بن گئی جب باراتیوں کی جانب سے موبائل فون سے ویڈیوز بنانے پر لڑکی والوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تشدد شروع کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کا بڑا بھائی شادی پر پہلے ہی رضامند نہیں تھا، اور اس نے بار بار باراتیوں کو ویڈیو بنانے سے روکا، لیکن اس کے باوجود باراتی باز نہ آئے جس پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔
جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے، جن میں دلہا بھی شامل ہے۔ دلہے کی ٹانگیں توڑ دی گئیں اور اُسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مظفر آباد ، باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4 جاں بحق ، 9 زخمی
مظفر آباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر اور دو شدید زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔