واردات میں 3 برقعہ پوش خواتین بھی شامل تھیں، جبکہ ملزمان ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور شرٹ پر ایف آئی اے کا مونوگرام بھی چسپاں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کار شوروم کے مالک کے گھر سے ڈاکو 13 کروڑ روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈکیت گروہ میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارشوروم مالک کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان 13 کروڑ روپے، 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں، اسمارٹ واچ، 25 قیمتی پرفیوم، 2 لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات میں 3 برقعہ پوش خواتین بھی شامل تھیں، جبکہ ملزمان ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور شرٹ پر ایف آئی اے کا مونوگرام بھی چسپاں تھا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش شروع کر دی۔ واردات کا مقدمہ متاثرہ کار شوروم مالک محمد سالک کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ خالد بن ولیڈ روڈ پر گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے،  25 اور 26 جون کی درمیانی شب تقریباً ساڑھے 3 بجے اپنے گھر پہنچا اور گھر کے سامنے اپنی گاڑی پارک کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سیاہ ریوو گاڑی میری گاڑی کے آگے آکر رکی، جس میں 2 مرد اور 3 برقعہ پوش خواتین اتریں، جس میں ایک ملزم نے ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہننے ہوئے تھے اور شرٹ پر ایف آئی اے کا مونوگرام چسپاں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان میرے پاس آئے اور دونوں نے اپنے پاس موجود پستول نکال کر میرے اوپر رکھ دیا اور مجھے اوپر چلنے کا کہا، جس پر میں ان کے ساتھ اپنے گھر پہنچا، انہوں نے مجھے دروازہ کھلوانے کا کہا، میری آواز میرے گھر والوں نے سنی تو انہوں نے دروازہ کھول دیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق وہ تمام مرد اورخواتین مجھے لے کر گھر میں داخل ہوئے اور میرے گھر کی تلاشی لینی شروع کر دی اور مجھ سے رقم اور چابیوں اور الماریوں سے متعلق پوچھتے رہے، بعد میں وہ میرے بیڈ روم میں داخل ہوئے اور میری الماری میں رکھی ہوئی 13 کروڑ روپے کی نقدی بیگوں میں بھر لی۔ ملزمان 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں، اسمارٹ واچ، 2 لیپ ٹاپ، مختلف برانڈ کے 25 قیمتی پرفیومز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے کروڑ روپے

پڑھیں:

پٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں کتنےارب روپے کا اضافہ ہوا؟

 ویب ڈیسک :مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال نان ٹیکس ریونیو کا مجموعی ہدف 5ہزار147ارب روپے مقرر کردیا گیا۔ پہلے 3ماہ میں ہی نان ٹیکس آمدن 3 ہزار 46 ارب  روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ سال اسی مدت میں نان ٹیکس آمدن کا حجم 3 ہزار 51 ارب روپے تھا۔

رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں تقریباً 110 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 371 ارب 60 کروڑ روپے وصولی ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں عوام سے 261 ارب 68 کروڑ روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔ اس سال پہلے 3 ماہ میں کاربن لیوی کی مد میں بھی 10 ارب 19 کروڑ وصول ہوئے۔

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا  

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا ستمبر اسٹیٹ بینک کا منافع 2 ہزار 428 ارب روپے رہا، پاسپورٹ فیس کی مد میں 14 ارب، گیس سرچارج کے تحت 7 ارب 94 کروڑ کی وصولی کی گئی۔

صوبائی اور وفاقی سرکاری اداروں نے 27 ارب روپے سے زائد مارک اپ وصول کیا، تیل و گیس کی رائلٹی، پیٹرولیم لیوی، گیس ڈیویلپمنٹ سیس بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 3 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری
  • انہوں نے میری چیزیں واپس لاکر دیں‘، اداکارہ آمنہ ملک کا گھر میں جنات کی موجودگی کا انکشاف
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • پٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں کتنےارب روپے کا اضافہ ہوا؟
  • ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر
  • بھتا خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان گرفتار
  • بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان گرفتار
  • اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
  • رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائد کا بجٹ سرپلس رہا، رپورٹ
  • غزہ میں 16 ہزار سے زائد افراد فوری طبی امداد کے منتظر ہیں: عالمی ادارہ صحت