سٹیٹ بینک نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکییشن کے مطابق منگل کو اسٹیٹ بینک، ذیلی دفاتر اور تمام کمرشل بینکس بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا، بروز منگل کو مرکزی بینک اور ملک بھر میں ذیلی دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کمرشل بینکس بھی یکم جولائی کو بینک ہالیڈے کے باعث بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی، تاہم عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینک ہالیڈے کا سرکلر جاری کردیا گیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اتوار ویکلی آف کے باعث اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکس پہلے ہی بند ہوں گے، پیر 30 جون کو مالی سال کے اختتام پر بینکس اور اسٹیٹ بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یکم جولائی کو اسٹیٹ بینک کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد میں کل تمام تفریحی مقامات عوام کیلئے بند رہینگے؛ نوٹیفکیشن جاری
ویب ڈیسک : اسلام آباد میں بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔
وفاقی دارالحکومت کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت یوم آزادی سے ایک روز قبل بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل (بدھ) لیک ویو پارک، شکر پڑیاں اور مونو منومنٹ بھی عوام کیلیے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
انتظامیہ کی جانب سے ہائیکنگ ٹریک بند کرنے کی وجہ سیکیورٹی اقدامات بتائی گئی ہے جب کہ شہریوں کو متبادل تفریحی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔