میتوں کو بھیجنے کے لیے کچرا اٹھانے والے تابوت بھیجنے پر کے پی حکومت پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو نکالنے کے بعد جب ان کی میتیں لانے کے لیے کچرا اٹھانے والی گاڑیاں بھیجی تو خیبرپختونخوا حکومت کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں ایسی گاڑیوں میں لائی گئیں جو عموماً صفائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جسے عوام نے انسانی وقار کی سنگین توہین قرار دیا۔ شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حکومتِ خیبرپختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انتظامی غفلت، بے حسی اور بے حرمتی کی بدترین مثال ہے۔
سوات انتظامیہ نے سیلاب میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے تابوت ٹی ایم اے کے کچرا اٹھانے والی گاڑی میں بھیجے pic.
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) June 27, 2025
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایکس صارف فرح لودھی خان نے لکھا کہ ’ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ زندوں کی قدر ہو یا نہیں مگر مرنے والوں کی بے حرمتی کا پورا سامان ہوتا ہے یہاں۔ نہ آبادی کے حساب سے مردہ خانے، نہ تمیز طریقے سے تجہیز و تدفین کا انتظام، اونچے نیچے، بغیر باؤنڈری کے اپنی مرضی سے بنے قبرستان۔ بندہ سوچے مریں گے تو بھی عزت نہیں۔ ‘
انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ زندوں کی قدر ہو یا نہیں مگر مرنے والوں کی بے حرمتی کا پورا سامان ہوتا ہے یہاں۔ نہ آبادی کے حساب سے مردہ خانے، نہ تمیز طریقے سے تجہیز و تدفین کا انتظام، اونچے نیچے، بغیر باؤنڈری کے اپنی مرضی سے بنے قبرستان۔
بندہ سوچے مریں گے تو بھی عزت نہیں۔
— farah lodhi khan (@farah_lodhi) June 27, 2025
ایک اور صارف نے لکھا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوا کہ ہم پر مسلط لوگوں میں انسانیت مرچکی ہے۔
آج ایک بار پھر ثابت ہوا کہ ہم پر مسلط لوگوں میں انسانیت مر چکی ہے
— Naeem 6-0 (@Qasranibaloch78) June 27, 2025
صارف شیر افضل خان نے لکھا کہ انتہائی بے غیرتی والا کام ہے یہ اگر زمہ داروں کو سزا نہیں دی اس پر تو لعنت ہو آپ پر بھی۔ لعنت ہمارے اس ووٹ پر جو تم جیسے نا اہلوں کو دیا ہے۔
@YarMKNiazi @AliAminKhanPTI
انتہائی بے غیرتی والا کام ہے یہ
اگر زمہ داروں کو سزا نہیں دی اس پر
تو لعنت ہو آپ پر بھی۔
لعنت ہمارے اس ووٹ پر جو تم جیسے نا اہلوں کو دیا ہے۔
— Sher Afzal Khan (@afzalkhan76) June 27, 2025
واقعے پر اب تک صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی واضح وضاحت یا معافی سامنے نہیں آئی، جس پر عوامی غصہ مزید بڑھ گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خیبرپختونخوا حکومت دریائے سوات سوات کچرا لاشیں میونسپل کارپوریشن
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا حکومت دریائے سوات سوات کچرا لاشیں میونسپل کارپوریشن کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔