data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا میں ظلم و جبر کا نظام اپنے زوال کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ مظلوموں اور کمزوروں کے ابھرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ڈیڑھ سال قبل غزہ میں مجاہدین حماس نے نصف صدی سے جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخی مزاحمت کی، جس نے حق و باطل کی کشمکش کو ایک نئے موڑ پر پہنچا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بی ایریا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم علاقہ توصیف اقبال، یوسی چیئرمین، نائب چیئرمین، دیگر کونسلر حضرات اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔راشد نسیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان نے بھارت کے نام نہاد ’’ریجنل پاور‘‘ کے تصور کو خاک میں ملا دیا۔ اسی طرح ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں ایران نے اسرائیل کی ناقابل تسخیر ہونے کے زعم کو چکناچور کر دیا، باوجود اس کے کہ امریکا اس کی پشت پناہی کر رہا تھا۔ راشد نسیم نے کہا کہ اگر دیگر مسلم ممالک بھی ایران کا ساتھ دیتے تو ممکن تھا کہ اسی سال اسرائیل کا خاتمہ ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم اُمت اپنی فکری، اخلاقی اور روحانی اصلاح کرے، اور دین فطرت، اسلام کی طرف لوٹے۔ اہل ایمان کو چاہیے کہ وہ اللہ اور اس کے رسولؐ پر مکمل اعتماد رکھتے ہوئے مغربی تہذیب سے مرعوب نہ ہوں، اور اپنی سیرت و کردار کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایران آئندہ جنگ میں بیک وقت 2 ہزار میزائل فائر کریگا، امریکی میڈیا کا انتباہ

معروف امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کرنیکی کوشش کی تو تہران کا ردعمل بہت زیادہ سخت ہو گا اور وہ اسرائیل پر بیک وقت 2 ہزار میزائل داغے گا اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں ایران اور قابض صیہونی رژیم کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ مذاکرات کے بغیر، نگرانی کے بغیر اور ایران کے جوہری ذخیروں کے حجم کے بارے کسی بھی قسم کی شفافیت کے بغیر، خطے میں بہت سے لوگوں کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک اور جنگ ناگزیر ہے جبکہ اس جنگ کا آغاز، صرف وقت کی بات ہے! اپنی خصوصی رپورٹ میں امریکی اخبار نے لکھا کہ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ میں نے ایران کی افزودگی کی صلاحیت کو تباہ کر دیا ہے، تاہم ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے "انٹرنیشنل کرائسز گروپ" میں ایران پروجیکٹ کے ڈائریکٹر سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو تہران کا ردعمل جون کے مقابلے میں بہت زیادہ سخت ہو گا۔ امریکی اخبار نے خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ میزائل بنانے والی فیکٹریاں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں اور یہ کہ مزید ایک اور جنگ کی صورت میں، ایران اسرائیل کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنانے کے لئے بیک وقت 2 ہزار میزائل فائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، نہ کہ گذشتہ جنگ کی طرح 12 دنوں میں صرف 500 میزائل!

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر خطرناک تعطل، اسرائیل کو خدشات
  • لاہور،گھرمیں سلنڈر پھٹنے سے منہدم ہونے والی عمارت کا ملبہ ،واقعے میں 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں
  • ہم نے ایران کے میزائل اور جوہری خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے، نیتن یاہو کا دعوی
  • پہلی بار اسرائیل کو نشانہ بنانے والا ایرانی میزائل
  • پہلی بار اسرائیل کو نشانہ بنانے والا ایران میزائل
  • حماس نے 11 سال قبل ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی لاش واپس کر دی
  • حیدرآباد: رکن صوبائی اسمبلی راشد خان ، شفقت علی سولنگی ، عبداللطیف شیخ ودیگر اقبال ڈے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے‘ شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز
  • رفح کی سرنگوں میں حماس فورسز کی موجودگی سے اسرائیل کو لاحق خوف
  • ایران آئندہ جنگ میں بیک وقت 2 ہزار میزائل فائر کریگا، امریکی میڈیا کا انتباہ