ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس توہینِ عدالت انٹرا کورٹ اپیل، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللّٰہ کے نوٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شاہد وحید—فائل فوٹوز
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کی توہینِ عدالت انٹرا کورٹ اپیل میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے الگ الگ نوٹ جاری کر دیے۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ کا ہاتھ سے لکھا نوٹ تفصیلی فیصلے کا حصہ ہے۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ میں اپنے بھائی جسٹس شاہد وحید سے متفق ہوں، زیرِ اعتراض نوٹس غیر مؤثر ہو چکا ہے کیونکہ نوٹس ختم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قراردیاہے کہ اعلیٰ.
نوٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ بینچ توہینِ عدالت آرڈیننس 2003ء کے تحت آرٹیکل 204 کے ساتھ ملا کر تشکیل دیا گیا تھا، بینچ کے سامنے کوئی اور معاملہ زیرِ التواء نہیں ہے۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ کا نوٹ میں کہنا ہے کہ زیرِ اعتراض نوٹس کے خاتمے کے ساتھ توہینِ عدالت آرڈیننس 2003ء کے تحت کارروائی بھی ختم ہو گئی۔
نوٹ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کارروائی ہی ختم ہو گئی لہٰذا اپیل خارج کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جسٹس اطہر من الل جسٹس شاہد وحید عدالت ا نوٹ میں
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔