آج سے 5 جولائی تک شدید بارشیں متوقع، این ڈی ایم اے نے سیلابی خطرات سے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں آج سے 5 جولائی تک شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری اور گلیات میں آئندہ دنوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع خصوصاً پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور مردان میں اربن فلڈنگ کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی دریائے کابل اور دریائے سوات کے بہاؤ میں بھی خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی بارشوں کا زور زیادہ ہو سکتا ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، شیخوپورہ اور قصور میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
ادھر سندھ میں بھی 2 جولائی سے 5 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں، جن کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ رکاوٹوں، پانی بھرنے اور دیگر مسائل کے لیے تیار رہیں۔
اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ ہزارہ، مالاکنڈ، آزاد کشمیر اور پیر پنجال کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے شدید امکانات موجود ہیں۔ ان علاقوں میں سفر کرنے والے افراد اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور موسمی صورتحال پر نظر رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے تنبیہ کی ہے کہ شدید بارشوں کے باعث کمزور تعمیرات، کچی دیواریں، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز گرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جبکہ آندھی اور طوفانی جھکڑ کے باعث حد نگاہ میں کمی سے ٹریفک حادثات کے امکانات بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 4 افراد بہہ گئے، 3 خواتین بھی شامل
اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں، درختوں، کمزور عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سفر سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الرٹ جاری این ڈی ایم اے سیلاب کا خطرہ مون سون بارشیں وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الرٹ جاری این ڈی ایم اے سیلاب کا خطرہ وی نیوز ڈی ایم اے علاقوں میں کے باعث
پڑھیں:
مون سون بارشیں کہاں اور کب تک؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اس ہفتے قدرے سست رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 12 اگست تک پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون سسٹم کمزور رہے گا، جس دوران موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب ہوگا، البتہ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت گرمی اور حبس کا راج رہے گا، لیکن رات کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا کے شہروں — سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد — میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال کے ساتھ لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔
کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور نمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور ممکنہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Post Views: 2