حافظ نعیم پنجاب میں بیٹھ کر سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں: شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی منافقت کی انتہا ہے، پنجاب میں بیٹھ کر حافظ نعیم سندھ بلدیاتی نظام کو ٹارگٹ کر رہے ہیں حالانکہ بلدیاتی انتخابات پنجاب میں نہیں ہوئے۔
نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کے بیان پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حافظ نعیم اب تک میئر نہ بن سکنے کے صدمے سے نہیں نکلے ہیں، سندھ میں بلدیاتی نظام اپنی آئینی حدود کے اندر کام کر رہا ہے، جماعت اسلامی کا کام عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اگر حافظ نعیم کو سندھ کے بلدیاتی نظام سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی اسی شد و مد سے آواز کیوں نہیں اٹھاتے، حافظ نعیم کی جانب سے اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے حکومت سندھ پر الزامات لگانا مناسب نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حافظ نعیم شاید بھول رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے جن ممبران پر انہوں نے مقدمے قائم کیے تھے، انہوں نے حافظ نعیم کو ووٹ دینا پسند نہیں کیا۔ جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئرشپ نہیں ملی، ان کے دو میئر آمریت کے مرہون منت تھے۔
سندھ کے سینیئر وزیر نے کہا کہ جماعت والوں کو بھی اب تعمیری سیاست کرنی چاہیے، نفرت پر مبنی بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ نہ کریں۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم امیر جماعت اسلامی ہوکر دھڑلے سے جھوٹ بولتے ہیں، حافظ نعیم اتنا جھوٹ نہ بولیں ہم جانتے ہیں، حافظ صاحب آپ ایک ملک میں 2 نظام کی بات کرتے ہیں۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ حافظ نعیم نے مقامی حکومت اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے، الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کراکے اقتدار کی رسی تھامی ہوئی ہے، حافظ نعیم آپ دنیا کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، حافظ نعیم آپ سندھ کی عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ حافظ نعیم نے ناظم آباد عوام کا حق دبا رکھا ہے، نہ چیئرمین شپ سے مستعفی ہوئے نہ صوبائی اسمبلی سےاستعفی دیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی کے پاس مکمل 5 ٹاؤنز ہیں، سینٹرل کی عوام جانتی ہے جماعت اسلامی پرانے بھتہ خوروں کے نقش قدم پر ہے، حافظ نعیم کا دل صرف سندھ میں ہی بلدیاتی نظام کو کیوں مانتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹروں کے دورمیں اقتدار کے مزے لینے والے کیسے ان کی مخالفت کرسکتے ہیں، ڈکٹیٹرز کے پرانے ساتھی پنجاب میں ایک دوسرے کو سیف کررہے ہیں۔
وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا انکشاف کر کے کرکٹ حلقوں میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی: حافظ نعیم الرحمان
---فائل فوٹوامیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ حکومت پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کو پامال کیا جاتا ہے، موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو امتحان بناتا ہے وہی چیک کرتا ہے، یہاں تعلیم اور امتحانات کا نظام دنیا کا فرسودہ ترین نظام ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ تعلیم تباہ و برباد ہے، یہ پی ڈی ایم کا نظام ہے، ملک بھر میں اسکول بیچ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج سے اثر ہوتا ہے، 14 اگست کے بعد از سر نو مہم چلائیں گے، پاکستان کو نئے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں، اسرائیل کے قبضے کے ساتھ ریاست کو تسلیم کرنے میں کیا بہتری ہے؟۔