data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: انگلینڈ میں ایک مشہور کنسرٹ کے دوران حاضر شائقین اور اسٹیج پر موجود فنکاروں نے مشترکہ طور پر شدید سیاسی موقف اپناتے ہوئے “اسرائیلی فوج مردہ باد” اور “فلسطین کی آزادی” کے نعرے لگائے، اس اقدام نے فنکاروں اور شرکاء کے جذبات کو ایک مضبوط سیاسی اظہار کے طور پر اجاگر کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  برطانیہ میں موسیقی کی ایک بڑی تقریب اچانک “دجال مخالف جلسے” میں بدل گئی، گانے کے دوران مشہور برطانوی گلوکار Bob Vylan نے اسٹیج سے بلند آواز میں نعرہ لگانا شروع کیا،فری فری فلسطین، اسرائیلی فوج مردہ باد کے نعرے لگائے تو ہجوم نے بھرپور آواز میں گلوکار کی آواز سے آواز ملاکر نعرے لگائے۔

وڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں.

کنسرٹ میں اسٹیج پر موجود فنکار نے موسیقی جاری رکھتے ہوئے نعرہ بازی میں شمولیت اختیار کی، جس پر حاضرین نے پورے جوش اور حمایت کے ساتھ آوازیں بلند کیں،اس رنگ میں کنسرٹ ‘پلے بیک’ گانا کی صورت میں جاری رہا جس کے دوران شرکاء نے نعروں کے ساتھ نعرے بازی کر کے تقاریر کی ساخت قائم کی۔

کنسرٹ کے بیچ میں پروگرام میں وقفہ نہیں آیا بلکہ فنکاروں نے نعروں کے دوران آواز بلند رکھ کر سیاسی موقف واضح کیا۔

خیال رہےکہ  غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی  کم از کم تعداد 56,500 فلسطینی شہید ہو چکی ہے،زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار419 تک پہنچ چکی ہے،87% سے زائد اسکول یا تو مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جن میں یونیورسٹی بلاگز بھی شامل ہیں ،اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کی 80% سے زائد تعداد مکمل یا جزوی طور پر تباہ یا ناقابلِ استعمال ہو چکی ہے ۔

یہ اعداد و شمار ایک گہرے انسانی بحران اور تعلیمی نظام کی تباہی اور طبی سہولیات کی ناکامی کی نمایاں تصویر پیش کرتے ہیں، جو فلسطینی عوام بھر کے حقِ حیات اور بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کی علامت ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ مناؤں: چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ

فائل فوٹو

تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ ہوگئے۔

روانگی سے قبل انہوں نے کشمیر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے دن سے متعلق ایک ہی بات کہنا چاہتا ہوں کہ شکر الحمدللّٰہ آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ سیلیبریٹ کروں۔‘

انہوں نے نئے آنے والے وزراء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ پاک ان کو کامیاب کرے، اللّٰہ تعالیٰ نے تقریباً ڈھائی سال خدمت کا موقع دیا، میں 6 ماہ پہلے ہی جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔‘

چوہدری انوار الحق کشمیر ہاؤس سے مظفرآباد روانہ

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کشمیر ہاؤس سے مظفرآباد روانہ ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق اور عامر الطاف بھی تھے۔

چوہدری انوار الحق آج اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری میں حصہ لیں گے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

 رائے شماری مکمل ہوتے ہی نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اپنے عہدے کا حلف لیں گے جبکہ چوہدری انوار الحق رائے شماری کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

روانگی سے قبل چوہدری انوار الحق نے کشمیر ہاؤس میں اسٹاف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، آفس اسٹاف اور سیکیورٹی اسٹاف نے علیحدہ علیحدہ تصاویر بنوائیں، وزیراعظم معمولی سیکیورٹی کے ہمراہ مظفرآباد روانہ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ فلسطین میں دریافت شدہ قدیم پیالے میں چھپی کائناتی رموز کیا ہیں؟
  • کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے،وزیراعظم آزادکشمیر
  • ہم لبنان کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دینگے، شیخ نعیم قاسم
  • آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ مناؤں: چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ
  • دبئی: تیز آواز اور زیادہ ہارن دینے والی گاڑیوں کی نگرانی اب اے آئی کرے گا
  • مچل اسٹارک کا انگلش ’’بیزبال‘‘ حکمت عملی میں تبدیلی کا بڑا دعویٰ
  • دولتِ مشترکہ میں نوجوانوں کی آواز کو مزید مضبوط بنایا جائے،رانا مشہود
  • پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرادیا‏
  • بھارتی کپتان شبمن گل جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران شدید انجری کا شکار، آئی سی یو میں داخل
  • پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے: صدرِ مملکت