کراچی: فائرنگ، کرنٹ لگنے، ڈوبنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ اور نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، کرنٹ لگنے سے 2 افراد جبکہ ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کے مطابق شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے 30 سالہ راجہ نامی شخص زخمی ہو گیا۔
کراچی میں کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کے بھائی انتقال کر گئے۔
شاہ لطیف ٹاؤن ریلوے پھاٹک کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 4 سال کی بچی زخمی ہو گئی۔
اورنگی ٹاؤن 4 نمبر کے ایک گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 8 سال کی بچی زخمی ہو گئی۔
سائٹ ایریا میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
لیاری کھڈہ مارکیٹ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت عبداللّٰہ ناگوری کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کا بھائی ہے۔
کلفٹن پارک لینڈ اسپتال کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک 30 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
جہانگیر آباد ندی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق ہو گیا، ابراہیم حیدری میں سمندر کنارے سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔
ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر سمندر میں نہاتے ہوئے 1 شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی عمر کے نام سے ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہو گیا کرنٹ لگنے سے زخمی ہو
پڑھیں:
لوئر دیر، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سرکاری اسکول ٹیچر کو بیٹی سمیت قتل کردیا
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فائرنگ کے افسوسناک واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائیاں شروع کردی ہیں