بدین کا فوجی جوان وزیرستان میں جاری آپریشن میں شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت )شمالی وزیرستان میں دو روز قبل دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 13 جوان شہید ہو گئے تھے، جن میں بدین شہر کے وارڈ نمبر 1 ملاح محلہ کا رہائشی نوجوان فوجی، لانس نائیک فیاض احمد چاوڑو بھی شامل ہے۔ شہید فیاض احمد ولد حاجی حسن چاوڑو کے اہل خانہ کے مطابق وہ 2011 میں پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا اور طویل عرصے تک لکی مروت بریگیڈ میں تعینات رہا۔دو روز قبل وزیرستان روانہ ہونے والے فوجی قافلے پر دہشت گرد حملے میں وہ شہید ہو گیا۔ شہادت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور محلہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔ شہید کے بھائی غلام حسین چاوڑو کے مطابق فیاض احمد کی شادی 2014 میں ہوئی تھی، اور وہ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ تھا۔شہید کے والد حسن چاوڑو کا نئون واہ موری پر پھل فروشی کا کاروبار ہے۔ شہید اپنے پیچھے والدین، بیوہ، ایک بھائی، ایک بہن اور تین بچوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔ ورثاء کے مطابق شہید فیاض احمد کا جسد خاکی آج بدین پہنچے گا اور مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ شاہ قادری قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔شہید کے والد نے کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، جس نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیاض احمد
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسری ہی گیند پر احمد طارق بغیر کوئی رن بنائے شاہد عزیز کا شکار بن گئے۔
دوسرے اوور میں عرفات منہاس نے علیشان شرفو کو 3 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا جبکہ پانچویں اوور میں صہیب خان 2 رنز بناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔
یو اے ای کی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنالیے ہیں۔